نفرت کی آگ ' پھیلانے میں ٹاپ پر یوپی، نمبر 2 پر گجرات : ایمنیسٹی کی رپورٹ '

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کےمطابق یوپی کو "نفرت کی آگ " پھیلانے میں نمبر ون بتایا گیا ہے ،جبکہ گجرات دوسرے نمبر پر ہے ۔

Jul 17, 2018 10:56 AM IST | Updated on: Jul 17, 2018 11:16 AM IST
نفرت کی آگ ' پھیلانے میں ٹاپ پر یوپی، نمبر 2 پر گجرات : ایمنیسٹی کی رپورٹ '

ہندستان میں سال 2018 کے پہلے 6 ماہ میں 100 نفرت پر مبنی جرائم درج کئے گئے ۔

ملک بھر میں جاری فرقہ وارانہ کشیدگی ، بھیڑ کے ذریعے پیٹ پیٹ کر قتل (موب لنچنگ)  اور نفرت پر مبنی جرائم کو روکنے کی تمام کوششوں کے درمیان بین الاقوامی حقوق انسانی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کےمطابق یوپی کو "نفرت کی آگ "  پھیلانے میں نمبر ون بتایا گیا ہے ، جبکہ گجرات دوسرے نمبر پر ہے ۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں سال 2018 کے پہلے 6 مہینوں میں 100 نفرت پر مبنی جرائم درج کئےگئے۔ اس میں زیادہ تر شکار دلت ،قبائلی اور مذہبی طور پر اقلیتی گروپ کے لوگ اور ٹرانسجینٖڈر بنے ہیں۔

Loading...

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 'ہیٹ کرائم' میں اب تک کل 18 واقعات کے ساتھ یوپی ٹاپ پر ہے ۔اس کے بعد 13 واقعات کے ساتھ گجرات دوسرے نمبر پر،8 واقعات کے ساتھ راجستھان تیسرے نمبر پر ہے ۔ وہیں نفرت کی آگ پھیلانے کے 7۔7 واقعات کے ساتھ تمل ناڈو اور بہار مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہے۔

گائے اور آنرکلنگ سے جڑے زیادہ تر معاملات

رپورٹ کے مطابق، 2018 ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران 'نفرت پر مبنی جرائم' کے کل 67 معاملات محروم سماج  اور اقلیتوں کے خلاف 22  معاملات درج ہوئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر معاملات گائے اور غیرت کے نام پر قتل سے متعلق ہیں۔ اتر پردیش میں بھی سب سے زیادہ معاملے مغربی یوپی میں درج کئے گئے ہیں۔

 

 

Loading...