خوش خبری! 6 دن بعد سستا ہوا پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ

دلی میں اب ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 70.33 روپے فی لیٹر ہو گئی، وہیں، ڈیزل کی قیمت 64.59 روپئے فی لیٹر ہو گئی

Jan 16, 2019 11:06 AM IST | Updated on: Jan 16, 2019 11:07 AM IST
خوش خبری! 6 دن بعد سستا ہوا پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ

علامتی تصویر

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ چھ دن سے مسلسل جاری اضافہ کے بعد بدھ کو گراوٹ دیکھی گئی۔ بدھ کے روز پٹرول کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی آئی ہے تو وہیں ڈیزل کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

دلی میں اب ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 70.33 روپے فی لیٹر ہو گئی، وہیں، ڈیزل کی قیمت 64.59 روپئے فی لیٹر ہو گئی۔ اس سے قبل منگل کو دارالحکومت دلی میں پٹرول کی قیمت میں 28 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 29 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔

Loading...

آج کی نئی شرحیں

دہلی

پٹرول: 70.33 روپئے فی لیٹر

ڈیزل: 64.59 روپئے فی لیٹر

ممبئی

پٹرول: 75.97 روپئے فی لیٹر

ڈیزل: 67.62 روپئے فی لیٹر

Loading...