عدالت کے فیصلے کے بعد بھی رام مندر کا مسئلہ نہیں ہوگا حل : سوامی ادھوکچھا نند

الہ آباد : ایو دھیا میں رام مندر کی تعمیر کو لے کر گور دھن پوری کے شنکرا چاریہ ادھوکچھا نند نے اہم بیان دیا ہے ۔ سوامی ادھوکچھا نند کا کہنا ہے کہ رام مندر کے معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بھی دونوں فریقوں کو مل کر اس مسئلے پر بات کرنے کی ضرورت پڑے گی ۔

Jan 15, 2016 02:08 PM IST | Updated on: Jan 15, 2016 02:09 PM IST
عدالت کے فیصلے کے بعد بھی رام مندر کا مسئلہ نہیں ہوگا حل : سوامی ادھوکچھا نند

الہ آباد : ایو دھیا میں رام مندر کی تعمیر کو لے کر گور دھن پوری کے شنکرا چاریہ ادھوکچھا نند نے اہم بیان دیا ہے ۔ سوامی ادھوکچھا نند کا کہنا ہے کہ رام مندر کے معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بھی دونوں فریقوں کو مل کر اس مسئلے پر بات کرنے کی ضرورت پڑے گی ۔

الہ آباد میں جاری ماگھ میلے میں شرکت کرنے آئے ادھوکچھا نند کا کہنا ہے کہ رام مندر کا معاملہ ایک مذہبی معاملہ ہے اور دونوں فریقوں کے مذہبی رہنماؤں کو مل کربات چیت کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کرنا چاہئے ۔ ادھوکچھا نند نے رام مندر معاملہ میں سبرا منیم سوامی کے حالیہ بیانوں کی بھی سخت مذمت کی ۔

ہندوستان اور پاکستان کے بہتر رشتوں کے حامی رہے سوامی نے موجودہ حالات میں پاکستان سے کسی بھی طرح کی بات چیت کی مخالفت کی ہے ۔پٹھان کوٹ پر دہشت گردانہ حملے کے پس منظر میں سوامی ادھوکچھا نند کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے جاری دہشت گردانہ حملے کے جاری رہتے کسی بھی طرح کی بات چیت بے معنی ہے ۔انہوں نے پاکستان کے معاملے میں مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Loading...

Loading...