کیرانہ میں ہندو خاندانوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی خبریں غلط: اجیت سنگھ

میرٹھ ۔ مغربی یو پی کے کیرانہ میں ہندو خاندانوں کی بڑے پیمانے پرنقل مکانی کی خبروں کو بنیاد بناتے ہوئے بی جے پی نے ریاستی سرکار کو ہٹا کر وہاں صدر راج نافد کرنے کی بات کہی ہے وہیں دیگر سیاسی پارٹیاں اور سماجی تنظیمیں اس الزام کو ہی بے بنیاد بتا رہی ہیں۔

Jun 14, 2016 06:00 PM IST | Updated on: Jun 14, 2016 06:00 PM IST
کیرانہ میں ہندو خاندانوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی خبریں غلط: اجیت سنگھ

میرٹھ ۔ مغربی یو پی کے کیرانہ میں ہندو خاندانوں کی بڑے پیمانے پرنقل مکانی کی خبروں کو  بنیاد بناتے ہوئے بی جے پی نے ریاستی سرکار کو ہٹا کر وہاں صدر راج نافد کرنے کی بات کہی ہے وہیں دیگر سیاسی پارٹیاں اور سماجی تنظیمیں اس الزام کو ہی بے بنیاد بتا رہی ہیں۔

کیرانہ سے ہندو خاندانوں کی نقل مکانی پر راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر چودھری اجیت سنگھ نے میرٹھ میں آر ایل ڈی کے پچھڑا ورگ سیمینار میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا  کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے  بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ سب بی جے پی کی سازش  ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لوک سبھا الیکشن کے وقت مظفر نگر فساد کرائے گئے اور اب آئندہ سال یو پی میں الیکشن سے قبل اسی طرح کی فرضی افواہیں پھیلا کر بی جے پی اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔

ادھرکیرانہ معاملہ پرمسلم دانشوران کا بھی کہنا ہے کہ  لوگوں کے قصبے سے منتقل ہونے کوفرقہ وارانہ رخ دینےکی بی جےپی کی یہ کوشش ہے۔

ajit

Loading...

ویلفیئرپارٹی آف انڈیا کے صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کا کہنا ہے کہ کیرانہ سے صرف غیرمسلم افراد ہی ہجرت نہیں کر رہے ہیں،  یہ افواہ ہے۔ کیرانہ  سے شرپسندوں کے خوف سے ہندو مسلم دونوں فرقےکے لوگ  ہجرت کر رہے ہیں۔ بی جے پی یو پی الیکشن کے مد نظرپولرائزیشن کا کام  کررہی ہے۔

Loading...