وزیراعظم کا امیدواراعلان کرنے میں اپوزیشن عجلت میں نہیں: اکھلیش یادو

اکھیلش یادو نے مسلمانوں پر کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے بیان کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019 میں لوک سبھا انتخابات کے لئے وزیراعظم کے امیدوار کا اعلان کرنے کے لئے حزب اختلاف میں کوئی جلد بازی نہیں ہے۔

Jul 17, 2018 10:09 PM IST | Updated on: Jul 17, 2018 10:09 PM IST
وزیراعظم کا امیدواراعلان کرنے میں اپوزیشن عجلت میں نہیں: اکھلیش یادو

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو: فائل فوٹو

آگرہ: سماجوی پارٹی (ایس پی) کے صدراکھیلش یادو نے مسلمانوں پر کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے بیان کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019 میں لوک سبھا انتخابات کے لئے وزیراعظم کے امیدوار کا اعلان کرنے کے لئے حزب اختلاف میں کوئی جلد بازی نہیں ہے۔

منگل کو صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں اکھلیش یادو نے کہا کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی مکمل طور پر ہندوستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا تودعوی ہے کہ راہل گاندھی ہندو ہیں، بی جے پی کے رہنماؤں کو یہ بتانا چاہئے کہ وہ ہندوہیں یا نہیں۔ اپوزیشن اتحادانتخابات سے پہلے یا بعد میں وزیراعظم کا نام طے کرے گا۔

حزب اختلاف اس کے بارے میں جلدی ن بازی میں نہیں ہے۔

Loading...

جب اگلے لوک سبھا کے انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد کے بارے میں پوچھا تو، انہوں نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ساتھ ہمارا اتحاد کتنا مضبوط ہے، یہ تو بی جے پی کی زبان بتا رہی ہے۔ ریاست کے لوگ بی جے پی کو نمبر دینا شروع کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا اشارہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ اتحاد کس طرح مضبوط ہے۔

ایس پی کے صدر نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما تین لوک سبھا اورایک اسمبلی سیٹ کی ضمنی انتخابات ہارنے کے بعد بھی گھمنڈ میں ہیں۔ اپوزیشن کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال کررہے ہیں ۔ عوام اس بار ان کو سبق سکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دو انجن (حکومت اور ریاست میں حکومت) کے باوجود بھی، ریاست کو ترقی دینے میں کامیاب نہیں ہوپا ر ہے ہیں۔ اگر ایس پی اقتدار میں ہوتی تو آگرہ کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا تحفہ اب تک مل گیا ہوتا۔

سابق وزیراعلی نے کہا کہ مرکزی حکومت ہوا میں تیر چلارہی ہے۔ ریاست میں حکومت کے دعوی کے باوجود بھی،لا اینڈ آرڈر کا نظام ختم ہوچکا ہے۔ شاید ہی کوئی ایسا دن ہو جب قتل نہ ہو رہا ہو۔ بی جے پی حکومت میں بچیاں بھی اپنی عصمت نہیں بچاپارہی ہیں۔ اکھلیش یادو نے آگرہ میں سابق ایم پی رام جی لا سمن اہلیہ کی موت پر تعزیت کا اظہار کرنے آئے تھے ۔

Loading...