روہنگیا کو ریاست سے باہر نکالنے کی عرضی خارج

الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاست میں غیرقانونی طریقہ سے گھس آئے او ر جرائم میں ملوث میانمار کے رخائن صوبہ کے روہنگیاؤں کو باہر نکالنے اور ان کا داخلہ روکنے کی مانگ کے لئے داخل عرضی پر مداخلت کرنے سے انکار کردیا۔عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ معاملہ کی سماعت کررہی ہے۔عرضی گزار وہیں پر عرضی داخل کرے۔

Feb 09, 2018 10:11 AM IST | Updated on: Feb 09, 2018 10:11 AM IST
روہنگیا کو ریاست سے باہر نکالنے کی عرضی خارج

الہ آباد ہائی کورٹ نے رہنگیا کو ریاست سے باہر نکالنے والی عرضی کی خالرج

الہ آباد۔الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاست میں غیرقانونی طریقہ سے گھس آئے او ر جرائم میں ملوث میانمار کے رخائن صوبہ کے روہنگیاؤں کو باہر نکالنے اور ان کا داخلہ روکنے کی مانگ کے لئے داخل عرضی پر مداخلت کرنے سے انکار کردیا۔عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ معاملہ کی سماعت کررہی ہے۔عرضی گزار وہیں پر عرضی داخل کرے۔

چیف جسٹس ڈی بی بھوسلے اور جج سنیت کمار کی بنچ نے اشٹ دیو شرما کی عرضی پر آج یہ ہدایت دی ہے۔عرضی گزار کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمان ہندستان سمیت آس پاس کے کئی ممالک میں زبردستی داخل ہوئے ہیں اور وہ اترپردیش میں بھی رہ رہے ہیں نیز جرائم میں ملوث ہیں۔

Loading...

Loading...