دہلی نوئیڈا فلائی وے پر اب نہیں دینا ہوگا ٹول ، الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا حکم

ڈی این ڈی یعنی دہلی کو نوئیڈا سے جوڑنے والا فلائی وے اب ٹول فری ہو گیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے فوری طور پر اس کو ٹول فری کرنے کا حکم دیا ہے ۔

Oct 26, 2016 05:01 PM IST | Updated on: Oct 26, 2016 05:33 PM IST
دہلی نوئیڈا فلائی وے پر اب نہیں دینا ہوگا ٹول ، الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا حکم

photo Getty Images

نئی دہلی : ڈی این ڈی یعنی دہلی کو نوئیڈا سے جوڑنے والا فلائی وے اب ٹول فری ہو گیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے فوری طور پر اس کو ٹول فری کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اب اگر آپ دہلی اور نوئیڈا کے درمیان سفر کرتے ہیں ، تو آپ کو کوئی ٹول نہیں دینا ہوگا۔

جسٹس ارون ٹنڈن اور جسٹس سنیتا اگروال کی ڈویژن بنچ نے اس معاملہ میں 8 اگست کو ہی اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ خیال رہے کہ اس معاملہ کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا تھا کہ فلائی وے ٹول فری پر لاگت سے زیادہ کی وصولی ہونے کے بعد لوگوں سے ٹول وصول کرنا غلط ہے۔ بتا دیں کہ نوئیڈا فلائی وے ٹول پر موٹر سائیکل سے گزرنے پر 12 روپے دینے ہوتے ہیں جبکہ کار سے گزرنے پر 28 روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔

Loading...

Loading...