الہ آباد کے قدیم امام باڑے وقف غلام حیدر کو شیعہ وقف بورڈ نے کرایا مسمار، بلڈر کے ہاتھوں کیا فروخت

یو پی شیعہ وقف بورڈ میں ایک نیا گھوٹالہ سامنے آیا ہے ۔ شیعہ وقف بورڈ نے الہ آباد کے قدیم اور تاریخی امام باڑہ غلام حیدر کو ایک بلڈر کے ہاتھوں فروخت کر دیا ہے ۔

Sep 02, 2016 02:57 PM IST | Updated on: Sep 02, 2016 02:58 PM IST
الہ آباد کے قدیم امام باڑے وقف غلام حیدر کو شیعہ وقف بورڈ نے کرایا مسمار، بلڈر کے ہاتھوں کیا فروخت

الہ آباد ( مشتاق عامر) یو پی شیعہ وقف بورڈ میں ایک نیا گھوٹالہ سامنے آیا ہے ۔ شیعہ وقف بورڈ نے الہ آباد کے قدیم اور تاریخی امام باڑہ غلام حیدر کو ایک بلڈر کے ہاتھوں فروخت کر دیا ہے ۔ بلڈر نے امام باڑے کی قدیم عمارت کو مسمار کرکے تجارتی کمپلکس بنا نا شروع کر دیا ہے ۔ شیعہ وقف بورڈ کے اس رویے سے شیعہ برادری میں زبردست ناراضگی پیدا ہو گئی ہے ۔

تاہم شیعہ برادری کے شدید احتجاج کے بعد الہ آباد ڈیو لپمنٹ اتھارٹی نے امام باڑے پر تجارتی کمپلکس کی تعمیر پر فی الحال روک لگا دی ہے ۔ اے ڈی اے نے زیر تعمیر کمپلکس پر اب کسی طرح کی تعمیر نہ کرنے کا نوٹس بھی لگا دیا ہے۔

ادھر امام باڑہ غلام حیدر کے متولی وقار رضوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے امام باڑے کی جگہ پر تجارتی کمپلکس شیعہ وقف بورڈ کی منظوری کے بعد ہی شروع کیا تھا ۔ یہی نہیں وقار رضوی کا کہنا ہے کہ اس کے لئے انہوں شیعہ وقف بورڈ کو ایک بڑی رقم بھی ادا کی ہے ۔تاہم وقار رضوی کے پاس اس سوال کا جواب نہیں ہے کہ امام باڑے کو بلڈر کو کس ضابطے کے تحت فروخت کیا ہے ؟

Loading...

Loading...