اے بی وی پی کے اعتراض کے بعد فرقہ پرستی اور عدم رواداری کے خلاف الہ آباد یونیورسٹی میں ہونے والا پروگرام منسوخ

فرقہ پرستی اور عدم رواداری کے خلاف الہ آباد یونیورسٹی میں ہونے والے آئیسا کے پروگرام کو اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے اعتراض کے بعد اجازت نہیں دی گئی ۔

Dec 06, 2016 02:26 PM IST | Updated on: Dec 06, 2016 02:26 PM IST
اے بی وی پی کے اعتراض کے بعد فرقہ پرستی اور عدم رواداری کے خلاف الہ آباد یونیورسٹی میں ہونے والا پروگرام منسوخ

الہ آباد : فرقہ پرستی اور عدم رواداری کے خلاف الہ آباد یونیورسٹی میں ہونے والے آئیسا کے پروگرام کو اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے اعتراض کے بعد اجازت نہیں دی گئی ۔ انتظامیہ کے ذریعہ اجازت نہیں دئے جانے سے طلبہ میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کی برسی کے موقع پر آئیسا نے الہ آباد یونیورسٹی کے یونین ہال میں فرقہ پرستی کے خلاف ایک سیمینار کے انعقاد کی اجازت مانگی تھی ۔تاہم یونیورسٹی میں سر گرم اے وی بی پی نے یونیورسٹی انتظامیہ پر پروگرام کی ا جازت نہ دینے کا دباؤ ڈالا تھا ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے آئیسا کے پروگرام کی ا جازت منسوخ کئے جانے کے بعد آئیسا نے اپنا پروگرام یونیورٹی کے ڈیلی گیسی ہال میں کیا ۔

پروگرام میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئیسا نے یونیورسٹی انتظامیہ پر آر ایس ایس کے دباؤ میں کام کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

Loading...

Loading...