نیوز 18 رائزنگ انڈیا: نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے ہندوستانی معیشت پر کی بات

رائزنگ انڈیا کے دوسرے سیشن ’ ہندوستان کی بڑھتی معیشت میں سی این بی سی ٹی وی 18 کی مینجنگ ایڈیٹر شیرین بھان نے نیتی آیوگ کے سربراہ امیتابھ کانت سے بات کی ۔

Feb 25, 2019 09:47 PM IST | Updated on: Feb 25, 2019 09:47 PM IST
نیوز 18 رائزنگ انڈیا: نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے ہندوستانی معیشت پر کی بات

نیوز 18 رائزنگ انڈیا پروگرام

نیوز 18 رائزنگ انڈیا پروگرام میں نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے کہا کہ اگر ہندوستان کو نو سے 10 فیصد کی شرح سے ترقی کرنی ہے تو ہندوستان کو سن رائز انڈسٹریز کا رخ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایکیوٹی میں ترقی نہیں ہوگی تو آپ اس شرح سے ترقی نہیں کہہ سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 15 دنوں میں موبیلیٹی اور بیٹری اسٹوریج پر ایک واضح پالیسی آپ کے سامنے ہوگی ۔ یہ ایک ڈائنیمک انڈسٹری ہے ، جہاں عالمی سطح پر کافی پریشانیاں ہیں ۔ آپ کے پاس صرف موبیلیٹی نہیں ، اسٹوریج کو لے کر بھی پالیسی ہوگی۔

Loading...

رائزنگ انڈیا کے دوسرے سیشن ’ ہندوستان کی بڑھتی معیشت میں سی این بی سی ٹی وی 18 کی مینجنگ ایڈیٹر شیرین بھان نے وزارت خزانہ کے سکریٹری سبھاش چندر گرگ ، اپولو اسپتال کی ایم ڈی سنیتا ریڈی ، ای بکس کے چیئرمین اور سی ای او رابن رینا ، اسپائس جیٹ کے کو فاونڈر اجے سنگھ اور نیتی آیوگ کے سربراہ امیتابھ کانت سے بات کی ۔

 

Loading...