امرتسر ریل حادثہ : حکومت نے ریلوے کو دی کلین چٹ ، کہا ۔ ٹریک پر کھڑے لوگوں کی لاپرواہی کا نتیجہ

امرتسر میں ہوئے ریل حادثے کیلئے ریلوے سی سی آر ایس نے ریلوے ٹریک پر کھڑے لوگوں کی لا پرواہی کو ذمہ دار بتایا ہے اور اس کے ساتھ ہی ریلوے کو معاملے میں کلین چٹ مل گئی ہے

Nov 22, 2018 10:14 PM IST | Updated on: Nov 22, 2018 10:17 PM IST
امرتسر ریل حادثہ : حکومت نے ریلوے کو دی کلین چٹ ، کہا ۔ ٹریک پر کھڑے لوگوں کی لاپرواہی کا نتیجہ

امرتسر میں ہوئے ریل حادثے کیلئے جمعرات کو ریلوے سی سی آر ایس نے ریلوے ٹریک پر کھڑے لوگوں کی لا پرواہی کو ذمہ دار بتایا ہے اور اس کے ساتھ ہی ریلوے کو معاملے میں کلین چٹ مل گئی ہے۔ اس حادثے میں 60 لوگ ٹرین کی زد میں آنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔ معاملےکی عارضی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کہا گیا ہے۔

چیف ریلوے سیفٹی کمشنر ایس نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ ثبوتوں کامشاہدہ کرنے کے بعد اس حتمی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ 19 اکتوبر کو شام چھ بجکر 55 منٹ پر فیروز پور منڈل کے امرتسرکے نزدیک جوڑا پھاٹک پر ہوا ٹرین حادثہ ان لوگوں کی لا پرواہی کا نتیجہ ہے جو دسہرے کا میلا دیکھنے کیلئے پٹری پر کھڑے تھے۔

Loading...

رپورٹ میں انہوں حادثے کو ریلوے لائن کے پاس عوام کے ذریعے کام کرنے اور مستقبل میں ایسے حادثے سے بچنے کیلئے کئی سفارشیں کی ہیں۔

Loading...