امرتسر ٹرین حادثہ: کن گاڑیوں کا روٹ ہوا ڈائیورٹ، کون سی ہوئی رد، جانیں یہاں

امرتسر ٹرین حادثے کے بعد کچھ ٹرینوں کا جہاں راستہ بدلا گیا ہے وہیں کئی ٹرینوں کو جالندھرکے پاس روک کر رکھا گیا تھا ۔

Oct 20, 2018 07:58 AM IST | Updated on: Oct 20, 2018 12:16 PM IST
امرتسر ٹرین حادثہ: کن گاڑیوں کا روٹ ہوا ڈائیورٹ، کون سی ہوئی رد، جانیں یہاں

علامتی تصویر

امرتسر کے پاس جمعہ کو ریلوے کی پٹری کے پاس راون دہن کے دوران ٹرین کی چپیٹ میں آنے سے کم از کم 60 لوگوں کے مارے جانے کے حادثے  کے تین گھنٹے بعد بھی جالندھر ۔ امرتسر مارگ پر ریلوے خدمات پوری طرح بند رہیں۔ ریلوے کے ایک افسر نے یہ اہم جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ٹرینوں کا جہاں راستہ بدلا گیا وہیں کئی کو جالندھر کے پاس روک کر رکھا گیا تھا۔

بتا دیں کہ حادثے کے بعد 12460 امرتسر ۔ نئی دہلی ، 14681 نئی دہلی سے جالندھر ، 12054 امرتسر ۔ ہری دوار ، 12053 ہری دوار ۔ امرتسر ، 74642امرتسر ۔ جالندھر سٹی پیسنجر ، 74644  امرتسر ۔ جالندھر سٹی پیسنجر ، 74675 امرتسر ۔ پٹھان کوٹ سٹی پیسنجر اور 74572  پٹھان کوٹ ۔ امرتسر پیسنجر رد کر دی گئی ہیں۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : امرتسر حادثہ : 60 کی موت ، ریلوے نے کہا ۔ نہیں ملی تھی پروگرام کی اطلاع

وہیں کچھ ٹرینوں کا روٹ چینج کیا گیا ہے جس میں 12904 امرتسر ۔ گولڈن ٹیمپل  میل ، 14632  امرتسر ۔ دہرادون ، 12715 ناندیڑ ۔ امرتسر ایکسپریس ، 12483  کو چویلی ۔ امرتسر ایکسپریس ، 12459  نئی دہلی ۔ امرتسر  انٹر سٹی ایکسپریس شامل  ہیں۔

وہیں کچھ ٹرینوں کو شارٹ ٹرمینیٹ کر دیا گیا ہے  جس میں  12013  نئی دہلی ۔ امرتسر شتابدی ایکسپریس ( جالندھر سٹی میں ) ، 12925  باندرہ ٹرمینیٹ ۔ امرتسر ویسٹ ایکسپریس ( مانوالا میں ) ،12203  سرسا امرتسر غریب رتھ ایکسپریس ( لدھیانہ میں ) ، 14673  جئ نگر ۔ امرتسر  ( لاڈھوول میں ) ، 12241  چنڈی گڑھ ۔ امرتسر سپر فاسٹ ایسپریس ( کرتار پور میں ) ، 12053  ہریدوار ۔ امرتسر جن شتابدی ایکسپریس ( فگواڑہ میں ) ، 54616 پٹھان کوٹ ۔ امرتسر پیسنجر ( ورکا میں ) ،12903  باندرا ٹرمینیٹ ۔ امرتسر گولڈن ٹیمپل میل ( لدھیانہ میں ) ، 15211  دربھنگہ امرتسر جن نائک ایکسپریس ( امبالہ میں ) شامل ہیں۔ 

Loading...