امرتسرٹرین حادثہ: متاثرہ اہل خانہ کوسدھو نے لیا گود، تاعمرمدد کرنے کوتیار

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وہ متاثرہ اہل خانہ کی عمربھرمدد کرنے کو تیارہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیملی کے کسی فرد کو نوکری دلانے کی کوشش بھی کریں گے۔

Oct 22, 2018 06:39 PM IST | Updated on: Oct 22, 2018 06:39 PM IST
امرتسرٹرین حادثہ: متاثرہ اہل خانہ کوسدھو نے لیا گود، تاعمرمدد کرنے کوتیار

سینئر لیڈر نوجوت سنگھ سدھو: فائل فوٹو

امرتسرریل حادثے میں مارے گئے لوگوں کی ذمہ داری اب نوجوت سنگھ سدھو لیں گے۔ سدھو نے اعلان کیا ہے کہ وہ سبھی خاندان کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکسی فیملی میں کوئی کمانے والا یا سنبھالنے والا نہیں ہے تو میں اورمیری بیوی ان کو تاعمرسنبھالیں گے۔

امرتسرریل حادثہ کو لے کرمخالفین کے نشانے پرآچکے نوجوت سنگھ سدھو اوراس کی بیوی نوجوت کورنے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حادثے کے متاثرین کی ذمہ داری اٹھانے کو تیارہیں۔ وہ متاثرہ اہل خانہ کی عمربھرمدد کرنے کو تیارہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیملی کے کسی فرد کو نوکری دلانے کی کوشش بھی کریں گے۔

Loading...

اس سے قبل امرتسرریل حادثہ کو لے کرمظفرپورکی سی جے ایم کورٹ میں نوجوت سنگھ سدھو کی بیوی نوجوت کورکے خلاف معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ مظفرپور میں سماجی کارکن تمنا ہاشمی نے یہ معاملہ درج کراتے ہوئے حادثے کے لئے نوجوت کورکو ذمہ دار بتایا ہے۔ اس معاملے میں اب تین نومبرکو سماعت ہوگی۔

واضح رہے کہ امرتسرمیں دشہرہ کے موقع پر ڈی ایم یو ٹرین کی چپیٹ میں آنےسے 60 لوگوں کی موت ہوگئی اورتقریباً اتنے ہی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثے کے بعد سے ریلوے اورپنجاب حکومت سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ ریلوے نے اس میں اپنی طرف سے کسی بھی طرح کی چوک ہونے سے انکار کیا ہے۔ وزیرمملکت برائے ریلوے، ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور ڈی آرایم تینوں نے ہی ٹرین کے ڈرائیور کا بچاو کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      امرتسر ٹرین حادثہ: "توتو، میں میں کا وقت نہیں، جانچ رپورٹ کا کریں انتظار": کیپٹن امریندرسنگھ 

یہ بھی پڑھیں:                 امرتسرٹرین حادثہ: وزیرریل نے ختم کیا امریکہ دورہ، وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نہیں جائیں گے اسرائیل

یہ بھی پڑھیں:     امرتسرٹرین حادثہ: 50 لوگوں کی موت، مرکزی اورریاستی حکومت نے کیا معاوضے کا اعلان، پنجاب میں سرکاری سوگ کا اعلان

Loading...