لوگوں کوکچلتی چلی گئی ٹرینیں، بکھرتی رہیں لاشیں

امرتسر: خدشتہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس حادثے میں 200 کے تقریباً لوگ مارے گئے ہیں، لیکن فی الحال ابھی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ amritsar-train-accident-today

Oct 20, 2018 12:10 AM IST | Updated on: Oct 20, 2018 12:10 AM IST
لوگوں کوکچلتی چلی گئی ٹرینیں، بکھرتی رہیں لاشیں

امرتسرٹرین حادثہ میں 50 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی۔

امرتسر: خدشتہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس حادثے میں 200 کے تقریباً لوگ مارے گئے ہیں، لیکن فی الحال ابھی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

امرتسرمیں دشہرہ کے موقع پر جہاں لوگ راون دہن دیکھنے کے لئے دور دورسے جوڑا پھاٹک کے پاس پہنچ رہے تھے، وہیں پرایک بڑا ٹرین حادثہ ہونے سے کم از کم 50 لوگوں کی موت ہوجانے کا خدشہ ہے۔ حالانکہ غیرمصدقہ خبروں کے مطابق متوفیوں کی تعداد سینکڑوں تک بتائی جارہی ہے۔

Loading...

واضح رہے کہ امرتسرکے جوڑا پھاٹک کے پاس دشہرہ منایا جارہا تھا، جس وقت پتلوں کو آگ لگائی گئی، تو اس وقت لوگ ریلوے ٹریک پر کھڑے تھے۔ اسی درمیان ریل گاڑی آگئی، جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگ ریل گاڑی کی چپیٹ میں آگئے۔

خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ اس حادثہ میں سینکڑوں لوگ مارے گئے ہیں، لیکن فی الحال ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ہاوڑا میل اورایک ڈیمو ٹرین کے یکا یک آنے سے یہ حادثہ ہوا۔

موقع پر ریلوے کے اعلیٰ افسران پولیس اہلکاروں کے ساتھ پہنچ چکے ہیں۔ بچاو اورراحتی کام جاری ہے۔ زخمیوں کو 108 ایمبولینس کے ذریعہ اسپتال پہنچایا گیاہے۔ ریلوے نے ہیلپ لائن نمبرجاری کیا ہے۔ جبکہ مرکزی حکومت اورریاستی حکومت نے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   امرتسرٹرین حادثہ: 50 لوگوں کی موت، مرکزی اورریاستی حکومت نے کیا معاوضے کا اعلان، پنجاب میں سرکاری سوگ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:    امرتسرٹرین حادثہ: وزیرریل نے ختم کیا امریکہ دورہ، وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نہیں جائیں گے اسرائیل

یہ بھی پڑھیں:   راون دہن تقریب میں موجود تھیں سدھو کی بیوی، کہا "رات بھراسپتال میں کروں گی زخمیوں کی مدد

 

 

 

Loading...