راون دہن تقریب میں موجود تھیں سدھو کی بیوی، کہا "رات بھراسپتال میں کروں گی زخمیوں کی مدد

ایک چشم دید نے بتایا کہ کانگریس لیڈروں نے یہاں بغیراجازت کے دشہرہ پروگرام منعقد کیا تھا۔ وہ کہتے ہیں "نوجوت سنگھ سدھو کی بیوی نوجوت کورمہمان خصوصی تھیں۔ amritsar-train-accident-today

Oct 19, 2018 11:45 PM IST | Updated on: Oct 19, 2018 11:59 PM IST
راون دہن تقریب میں موجود تھیں سدھو کی بیوی، کہا

نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور حادثے کے وقت وہاں موجود تھیں۔

پنجاب کے امرتسرمیں جوڑا ریل پھاٹک کے قریب منعقد ہونے والے "راون دہن تقریب" میں بھگدڑ مچنے سے دشہرہ کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔ اس بھگدڑ میں کم ازکم 50 لوگوں کی موت ہونے کی خبرہے۔

ایک چشم دید نے بتایا کہ کانگریس لیڈروں نے یہاں بغیراجازت کے دشہرہ پروگرام منعقد کیا تھا۔ وہ کہتے ہیں "نوجوت سنگھ سدھو کی بیوی نوجوت کورمہمان خصوصی تھیں۔ حادثے میں جب لوگ ٹرین کی چپیٹ میں آئے تب بھی وہ تقریرکرتی رہیں"۔ وہیں دیگر چشم دید نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد وہ مدد کرنے کے بجائے موقع سے چلی گئیں"۔

Loading...

اس بات کو لے کر چشم دیدوں میں کافی ناراضگی دیکھنے کو ملی۔ ایک چشم دید نے کہا کہ سدھو کا برتاو مارے گئے لوگوں کے ساتھ ایک بھدا مذاق جیسا ہے۔

وہیں نوجوت کور نے کہا کہ اس حادثے کو لے کرانہوں نے ضلع انتظامیہ سے بات کی تھی، ان کے کہنے پروہ جائے واردات سے دوسری جگہ روانہ ہوئیں۔ اس کے ساھ ہی انہوں نے کہا کہ میں زخمیوں کی مدد کے لئے تمام کوششیں کررہی ہوں اورساری رات اسپتال میں رہ کران کی خدمت کروں گی۔  

واضح رہے کہ یہاں ریلوے ٹریک کے پاس راون دہن کا پروگرام چل رہا تھا اورکئی لوگ ٹریک سے ہی وہ پروگرام دیکھ رہے تھے۔ اسی درمیان وہاں سے پٹھان کوٹ سے امرتسرجارہی ٹرین آگئی اوروہ لوگ اس کی چپیٹ میں آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:   امرتسرٹرین حادثہ: 50 لوگوں کی موت، مرکزی اورریاستی حکومت نے کیا معاوضے کا اعلان، پنجاب میں سرکاری سوگ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:     امرتسرٹرین حادثہ: وزیرریل نے ختم کیا امریکہ دورہ، وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نہیں جائیں گے اسرائیل

Loading...