امرتسر حادثہ:  60 افراد کی موت ، ریلوے نے کہا ۔ نہیں ملی تھی پروگرام کی اطلاع

امرتسر حادثےمیں مرنے والوں میں زیادہ تر لوگ یوپی اور بہارکے لوگ ہیں۔ موقع پر کم از کم 300 لوگ موجود تھے جو پٹریوں کے نزدیک ایک میدان میں راون دہن دیکھ رہے تھے۔

Oct 20, 2018 07:25 AM IST | Updated on: Oct 20, 2018 12:12 PM IST
امرتسر حادثہ:  60 افراد کی موت ، ریلوے نے کہا ۔ نہیں ملی تھی پروگرام کی اطلاع

امرتسر ٹرین حادثہ

پنجاب کے امرتسر میں دشہرے کے موقع پر راون دہن کے دوران ٹرین کی زد میں آنے سے کم از کم 60 لوگوں کی موت ہو گئی ۔ امرتسر کے سول اسپتال کے سی ایم او نے نے بتایا کہ حادثے میں 60 لوگوں کی موت اور 51 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ حادثہ جوڑا ریل پھاٹک کے پاس اس وقت ہوا جب پٹھان کوٹ سے امرتسر جا رہی ڈیمو ٹرین گزر رہی تھی۔ بتا دیں کہ مرنے وا لوں میں زیادہ تر لوگ یوپی اور بہارکے ہیں۔ موقع پر کم از کم 300 لوگ موجود تھے جو پٹریوں کے نزدیک ایک میدان میں راون دہن دیکھ رہے تھے۔

افسران نے بتایا کہ راون کے پتلے کو آگ لگانے اور پٹاخے پھوٹنے کے بعد بھیڑ میں سے کچھ لوگ ریل کی پٹریوں کی جانب بڑھنا شروع ہو گئے جہاں پہلے سے ہی  بڑی تعداد میں لوگ کھڑے ہوکر راون دہن دیکھ رہے تھے۔

 انہوں نے بتایا کہ اسی وقت دو الگ سمتوں سے ایک ساتھ دو ٹرینیں آئیں اور لوگوں کو بچنے کا بہت کم وقت ملا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ٹرین کی چپیٹ میں کئی لوگ آئے۔
Loading...

کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی امرتسر حادثے پر ٹویٹ کیا ۔ انہوں نے لکھا کہ ٹرین حادثے  میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ میری ہمدردی ہے ۔ ہم سبھی زخمیوں کے جلد از جلد ٹھیک ہونے کی دعا کرتے ہیں۔

Loading...