میں 12 سال سے کیجریوال کو جانتا ہوں ، بدعنوانی کی بات تسلیم ہی نہیں کرسکتا : کمار وشواس

دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا اور عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما کمار وشواس نے وزیراعلی اروند کیجریوال پر پارٹی کے بانی رکن کپِل مشرا کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

May 07, 2017 05:02 PM IST | Updated on: May 07, 2017 05:02 PM IST
میں 12 سال سے کیجریوال کو جانتا ہوں ، بدعنوانی کی بات تسلیم ہی نہیں کرسکتا : کمار وشواس

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا اور عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما کمار وشواس نے وزیراعلی اروند کیجریوال پر پارٹی کے بانی رکن کپِل مشرا کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ مسٹر سسودیا نے دہلی حکومت کے آبی وسائل اور سیاحت کے سابق وزیر کے الزامات کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالات پر کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد اور ناقابل یقین ہیں اور اس کا جواب دینےکی ضرورت ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر کے طورپر مسٹر مشرا نے اچھا کام نہیں کیا تھا اس لئے انہیں وزیر کے عہدے سے ہٹایا گیا اور وہ جو الزام لگا رہے ہیں ان کا جواب دینے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

ادھر کمار وشواس نے بھی ان الزامات کو خارج کردیا اور کہا کہ کوئی یہ قبول ہی نہیں کرسکتا کہ کیجریوال رشوت لیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ سنگین الزام ہیں اور ان کی جانچ ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں اروند کیجریوال کو 12 سالوں سے جانتا ہوں ، انہوں نے بدعنوانی کی ہے ، یہ بات میں قطعی نہیں تسلیم کرسکتا ہے۔ مسٹر مشرا کو کابینہ سے ہٹائے جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا فیصلہ ہے اور وہ اس کے ہر فیصلہ کا احترام کرتے ہیں۔ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے بعد سے کمار وشواس اور کیجریوال کے درمیان رسہ کشی کی خبریں تھیں۔مشرا کو وشواس کا قریبی مانا جاتا ہے۔

اسی دوران عام آدمی پارٹی کے سابق لیڈر یوگیندر یادو نے ٹویٹ کرکے کہاکہ مسٹر کیجریوال اقتدار کے لالچی اور بد مزاج ہیں ، لیکن انہوں نے رشوت لی ہے اس کے لئے پختہ ثبوت کی ضرورت ہے۔

Loading...

Loading...