اسدالدین اویسی کا اعظم گڑھ کا دورہ منسوخ ، ضلع انتظامیہ نے نہیں دی اجازت

اعظم گڑھ : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اور حیدرآباد کے ممبر پارلیمنٹ اسدالدين اویسی کو دورہ اعظم گڑھ کی ضلع انتظامیہ نے اجازت نہیں دی ہے

Apr 23, 2016 07:46 PM IST | Updated on: Apr 23, 2016 07:46 PM IST
اسدالدین اویسی کا اعظم گڑھ کا دورہ منسوخ ، ضلع انتظامیہ نے نہیں دی اجازت

اعظم گڑھ : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اور حیدرآباد کے ممبر پارلیمنٹ اسدالدين اویسی کو دورہ اعظم گڑھ کی ضلع انتظامیہ نے اجازت نہیں دی ہے، جس سے کارکنوں میں کافی مایوسی ہے۔

غور طلب ہے کہ اویسی کو اعظم گڑھ کے سرئے مير میں واقع مدرسہ بیت العلوم اور سنجر پور میں روڈ شو میں شریک ہونا تھا، لیکن ضلع انتظامیہ نے جمعہ کی رات مبارکپور قصبے میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور سیکورٹی كا حوالہ دیتے ہوئے اویسي کے تمام پروگراموں کو منسوخ کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گورکھپور میں ہندو یوا واہنی نے اویسی کے دورے کی مخالفت کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے کہا تھا کہ اگر اویسی گورکھپور آتے ہیں ، تو یہاں کا ماحول خراب ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد گورکھپور ضلع انتظامیہ نے اویسی کو گورکھپور دورے کی اجازت نہیں دی تھی، اس لئے ان کا پروگرام ملتوی کردیا گیا تھا۔

Loading...

Loading...