ہندوستان بمقابلہ پاکستان: سرفرازاحمد کے ماموں کا دعویٰ "جیتے گی ٹیم انڈیا"۔

محبوب حسن کا کہنا ہے کہ ہندوستان نہ صرف آج کے میچ میں پاکستان کو شکست دے گا بلکہ ایشیا کپ کا فاتح بھی بنے گا۔

Sep 19, 2018 01:05 PM IST | Updated on: Sep 19, 2018 01:06 PM IST
ہندوستان بمقابلہ پاکستان: سرفرازاحمد کے ماموں کا دعویٰ

انڈیا اور پاکستان میں سخت مقابلہ ہونے کا امکان۔

ایشیا کپ 2018 کے عظیم مقابلے میں بدھ کوروایتی حریف ہندوستان کا مقابلہ پڑوسی ملک پاکستان سے ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ہندوستان سے گہرا رشتہ ہے۔ سرفراز کے ماموں محبوب حسن اترپردیش کے اٹاوہ کے باشندے ہیں، وہ  یہاں اگریکلچرل انجینئرنگ کالج میں سینئرکلرک ہیں۔

میچ سے قبل انہوں نے ٹیم انڈیا کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نہ صرف آج کے میچ میں پاکستان کو شکست دے گا بلکہ ایشیا کپ کا تاج بھی ہندوستان کے نام ہوگا۔  حالانکہ انہیں اپنے بھانجے سے آج کے میچ میں اچھی کارکردگی کی امید ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ جیت کی دعا ہندوستان کے لئے کررہے ہیں۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ ملک سب سے بڑا ہوتا ہے اورہندوستان ہمارا ملک ہے۔ حسن نے کہا کہ جیت ٹیم انڈیا کی ہی ہوگی، کیونکہ ہندوستانی ٹیم متوازن ہے اورگزشتہ کچھ برسوں سے بہترین کارکردگی پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا میچ وہ دیکھیں گے اورہندوستان کی جیت کے لئے چیئرکریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    ایشیا کپ 2018: وسیم اکرم نے ہندستان جبکہ گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا

سرفرازاحمد کولے کرپاکستان میں ہورہی تنقید پر محبوب حسن نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اس کی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی ہے، اس لئے اس کے ساتھ سیاست ہورہی ہے۔ بہرحال اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا سرفرازاحمد کے ماموں کا دعویٰ سچ ثابت ہوتا ہے یا نہیں، لیکن اس کے لئے ہمیں آج دن بھرانتظارکرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان کے اس گیند باز نے ہندوستان کو کیا چیلنج، پانچ بلے بازوں کو آوٹ کرنے کا عزم

یہ بھی پڑھیں:    بھارت نہیں جیتے گا ایشیا کپ، پاکستان بنے گا چیمپئن؟

یہ بھی پڑھیں:    روہت نے پریس کانفرنس میں سرفراز کے سامنے کہا، اپنے لڑکوں کو کنٹرول میں رکھا کرو

 

 

 

Loading...