ہریانہ کے ایک اورروڈ ویز بس میں دھماکہ، پھیلی دہشت، 12 افراد زخمی

فتح آباد۔ ہریانہ کے فتح آباد میں لوکل روٹ پر چلنے والی بس میں دھماکہ ہوگیا جس میں 12 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

Jun 07, 2016 01:30 PM IST | Updated on: Jun 07, 2016 02:27 PM IST
ہریانہ کے ایک اورروڈ ویز بس میں دھماکہ، پھیلی دہشت، 12 افراد زخمی

فتح آباد۔ ہریانہ کے  فتح آباد میں لوکل روٹ پر چلنے والی بس میں دھماکہ ہوگیا جس میں 12 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ بونا قصبے کے قریب ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں موجود ایک نوجوان کے بیگ میں دھماکہ ہو گیا۔

دھماکہ کے بعد وہ نوجوان بس سے کود گیا جس میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جس نوجوان کے بیگ میں دھماکہ ہوا وہ ابھی فرار ہے۔ پولیس اس کے بارے میں معلومات جمع کرنے میں لگی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ بس صرف لوکل روٹ پر چلتی ہے۔ یہ بونا قصبے کے قریب پہنچی تبھی بس میں ایک بیگ میں دھماکہ ہو گیا۔

Loading...

بتا دیں کہ ہریانہ کے کروکشیتر میں ہی 10 دن پہلے اسی طرح بس میں دھماکہ ہوا تھا۔ لہذا اس دھماکے کو سیکورٹی ایجنسیاں اور ہریانہ پولیس سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ ہریانہ پولیس ایک رپورٹ تیار کر رہی ہے جو این آئی اے کو سونپی جائے گی۔ کروکشیتر میں ہوئے دھماکے کی جانچ بھی این آئی اے کر رہی ہے۔

Loading...