مظفر نگر میں پھر کشیدگی ، شرپسندوں کا مسجد کے امام پر حملہ ، سیکورٹی سخت

مظفرنگر کے شاہ پور میں شرپسندوں کے ذریعہ ایک مولوی پر حملے کے بعد کشیدگی کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے ۔ حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے علاقے میں چوکسی بڑھا دی ہے ۔

Mar 22, 2016 11:16 PM IST | Updated on: Mar 23, 2016 10:27 AM IST
مظفر نگر میں پھر کشیدگی ، شرپسندوں کا مسجد کے امام پر حملہ ، سیکورٹی سخت

مظفرنگر کے شاہ پور   میں شرپسندوں کے ذریعہ  ایک مولوی پر حملے کے بعد کشیدگی کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے ۔ حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے علاقے میں چوکسی بڑھا دی ہے ۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) آلوک پریہ درشنی نے بتایا کہ كمال پور گاؤں کی مسجد کے امام  مولانا نور محمد پیر جب  شاملی سے شاه پور جا رہے تھے ، اسی دوران بھاجو گاؤں کے قریب چھ شر پسند بس میں زبردستی گھس گئے  اور ان پر حملہ کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ بعد میں ملزم جائے واقعہ  سے فرار ہو گئے ۔ سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اس معاملے میں چھ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

امام مسجد  کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے ۔ دریں اثنا پولیس نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے شاه پور تھانہ کے باہر مظاہرہ کیا اور واقعہ کی مخالفت میں کئی گھنٹوں تک سڑک جام کیا  ۔

Loading...

پریہ درشنی نے بتایا کہ واقعہ کے بعد علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

Loading...