ہم نے 17 منٹ میں بابری مسجد منہدم کر دی تھی ، قانون لانے میں دیری کیوں : شیو سینا

شیو سینا ممبر نے کہا ، ' بی جے پی کو 4 سال دئے لیکن ان 4 سالوں میں کچھ نہیں کیا۔ اب زیادہ انتظار نہیں کریںگے۔ اب حکومت قانون لائے اور اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرے"۔

Nov 23, 2018 07:10 PM IST | Updated on: Nov 23, 2018 07:43 PM IST
ہم نے 17 منٹ میں  بابری مسجد منہدم کر دی تھی ، قانون لانے میں دیری کیوں : شیو سینا

سنجے راوت

شیوسینا کے راجیہ سبھا ممبر سنجے راوت نے  جمعہ کو اجودھیا میں کہا کہ جب ہم نے 17 منٹ میں بابری مسجد کو منہدم کر دیا تھا تو اب قانون لانے میں مودی حکومت آخر دیر کیوں کر رہی ہے۔ یہاں مندر بنانے کی پارٹی کی مانگ کو دوہراتے ہوئے انہوں نے " پہلے مندر پھر سرکار" کا نعرہ دیا۔ راوت نے واضح کیا کہ شیو سینا رام کے نام پر ووٹ نہیں مانگے گی۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر معاملے کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

شیو سینا ممبر نے کہا ، ' بی جے پی کو 4 سال دئے لیکن ان 4 سالوں میں کچھ نہیں کیا۔ اب زیادہ انتظار نہیں کریںگے۔ اب حکومت قانون لائے اور اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کرے"۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : ساکشی مہاراج کا متنازعہ بیان : دہلی کی جامع مسجد کو توڑو ، مورتیاں نہ نکلیں تو مجھے پھانسی پر لٹکا دینا

سنجے راوت نے کہا " ہم نے 17 منٹ میں 12 مسجد توڑ دی تو قانون بنانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟ روشٹر پتی بھون سے لیکر یوپی تک بی جے پی کی حکومت ہے۔ راجیہ سبھا میں ایسے بہت ممبر ہیں جو رام مندر کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ جو مخالفت کریں گے ان کا ملک میں گھومنا مشکل ہوگا "۔

Loading...