اجودھیا تنازع : شری شری روی شنکر کےشام والے بیان کو اعظم خان نے بتایا سراسر دھمکی

ملک کی مختلف ریاستوں میں عظیم ہستیوں کے مجسموں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات کے بارے میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سکریٹری جنرل اعظم خاں نے آج کہا کہ شرپسند عناصر کی یہ حرکتیں ملک کی جمہوری شبیہ کو نقصان پہنچا رہی ہیں

Mar 08, 2018 09:22 PM IST | Updated on: Mar 08, 2018 09:22 PM IST
اجودھیا تنازع : شری شری روی شنکر کےشام والے بیان کو اعظم خان نے بتایا سراسر دھمکی

اعظم خان ۔ فائل فوٹو

رامپور : ملک کی مختلف ریاستوں میں عظیم ہستیوں کے مجسموں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات کے بارے میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سکریٹری جنرل اعظم خاں نے آج کہا کہ شرپسند عناصر کی یہ حرکتیں ملک کی جمہوری شبیہ کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ مسٹر خان نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ مجسموں کے توڑنے کی روایت ٹھیک نہیں ہے۔ ملک میں نفرت پھیلا کر اپنے منصوبوں کو پورا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد پر حملہ کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کیا جانا چاہئے۔

شری شری روی شنکر کےشام والے بیان پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے ایس پی کے رہنما نے کہا کہ’’یہ تو سراسر دھمکی ہے۔ شری شری روی شنکر تو بہت دانشمند سنت ہیں کیونکہ وہ درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیں کر رہے تھے، پھر اچانک ان سے ایسے رخ کی امید نہیں کی جا سکتی تھی‘‘۔

جوہر یونیورسٹی کی زمین سے متعلق ریونیو ڈپارٹمنٹ میں مقدموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس زمین کے لئے مقدمے کئےگئے ہیں، اس کے بارے میں حکومت اور انتظامیہ کو پتہ چل گیا ہے۔ اس زمین پردیسی طمنچہ بنانے کی فیکٹری لگی ہے، کچی شراب بنتی ہے اور جوا خانے چلتے ہیں۔

Loading...

Loading...