تصویر شائع ہونے سے ناراض اعظم خاں نے توڑی ساری حدیں ، میڈیا کوبرا بھلا کہا

سماج وادی پارٹی کے قداور لیڈر اور اکھلیش حکومت میں کابینی وزیر محمد اعظم خان نے ایک مرتبہ پھر غصے میں ساری حدیں توردی ہیں ۔ اعظم خان کی ایک تصویر میڈیا میں آئی ہے، جس پر اعظم خان لال پیلے ہوگئے

Sep 04, 2016 10:43 AM IST | Updated on: Sep 04, 2016 10:43 AM IST
تصویر شائع ہونے سے ناراض اعظم خاں نے توڑی ساری حدیں ، میڈیا کوبرا بھلا کہا

رام پور : سماج وادی پارٹی کے قداور لیڈر اور اکھلیش حکومت میں کابینی وزیر محمد اعظم خان نے ایک مرتبہ پھر غصے میں ساری حدیں توردی ہیں ۔ اعظم خان کی ایک تصویر میڈیا میں آئی ہے، جس پر اعظم خان لال پیلے ہوگئے اور میڈیا پر جم کر حملہ کرتے ہوئے برا بھلا بھی کہہ گئے ۔

دراصل اعظم خان رام پور پہنچے تھے۔ رام پور میں ان کا گھر ہے ، جہاں ان سے ملاقات کے لئے ایک میٹنگ رکھی گئی، لیکن اس میٹنگ میں اسٹیج پر ہی وہ بھڑک گئے۔ اس کے بعد انہوں نے نہ تو عزت کا خیال رکھا اور نہ ہی یہ دیکھا کہ سامنے کون ہے؟ اعظم خان میڈیا میں ایک تصویر شائع کئے جانے سے غصے میں تھے، لیکن اس غصے میں انہوں نے جو کچھ کہا وہ تہذیب کے دائرے سے باہر تھا۔

اعظم خان نے اسٹیج سے کہا کہ ارے ہم نے تو ناچنے والی کو ممبر پارلیمنٹ بنا دیا۔ اس کی تصویر بھی تو شائع کروہمارے ساتھ ... بات بڑھ جائے گی۔ ہم سیاستدانوں کے خلاف جو چاہو کرو، لیکن اگر اماموں کے خلاف، کسی مذہبی پیشوا کے خلاف، خواہ وہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو اور خواہ وہ کوئی سکھ، عیسائی، ہندو مذہب کا ہی کیوں نہ ہو۔ اگر اخبار کو چلانے کے لئے عیاشی کا راستہ اختیار کیا گیا ، تو اخبارات کے خلاف ہماری کھلی جنگ ہوگی۔

Loading...

Loading...