مدارس میں اللہ پر یقین کرنا سکھایا جاتا ہے ، دہشت گرد بننا نہیں : اعظم خان

رام پور: اتر پردیش کے وزیر محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ مدارس لوگوں کو خدا میں یقین کرنا سکھاتے ہیں ، دہشت گردبننا نہیں۔

May 16, 2016 11:24 PM IST | Updated on: May 16, 2016 11:24 PM IST
مدارس میں اللہ پر یقین کرنا سکھایا جاتا ہے ، دہشت گرد بننا نہیں : اعظم خان

رام پور: اتر پردیش کے وزیر محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ مدارس لوگوں کو خدا میں یقین کرنا سکھاتے ہیں ، دہشت گردبننا نہیں۔ اعظم خان نے مدرسہ فیض ہدایت میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان 'عناصر پر زودار حملہ بولا جو مذہبی تعلیم دینے والے اداروں کی تنقید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مدارس لوگوں کو اللہ میں یقین کرنا سکھاتے ہیں نہ کہ انہیں دہشت گرد بناتے ہیں۔ کیوں اور کس وجہ سے کچھ عناصر دینی تعلیم دے رہے اداروں کی تنقید کر رہے ہیں۔ ریاستی وزیر نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اقلیتی درجہ کو ختم کرنے کی کوششوں کی بھی تنقید کی۔

اعظم خان نے ایک مرتبہ پھر نائیک پر مئيروں سے متعلق بل کو روکنے اور ان کو برخاست کرانے کیلئے اتاولے ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ آئینی سربراہ مجھے برخاست کرانا چاہتے ہیں ، لیکن لوگوں کو یہ نہیں بھولنا چاہئے میں اتنا کمزور نہیں ہوں۔

اعظم خان نے کہا کہ کچھ لوگ مجھ سے ناراض ہیں ، کیونکہ میں نے مسلمانوں، غریبوں اور نظرانداز طبقوں کو عالمی سطح کی تعلیم دینے کے لئے رام پور میں محمد علی جوہر یونیورسٹی اور کئی پبلک اسکولوں کا قیام کیا تاکہ وہ بیدار اور بے خوف بنیں اور جمہوریت کے بہتر ستون بن سکیں۔

Loading...

Loading...