پرانے نوٹ بند کئے جانے کے فیصلہ پر اعظم خاں کی مودی حکومت پر شدید تنقید ، کہی یہ بڑی بات

یو پی کے سینئر وزیر محمد اعظم خاں نے پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ بند کئے جانے پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے

Nov 13, 2016 12:47 PM IST | Updated on: Nov 13, 2016 12:47 PM IST
پرانے نوٹ بند کئے جانے کے فیصلہ پر اعظم خاں کی مودی حکومت پر شدید تنقید ، کہی یہ بڑی بات

الہ آباد : یو پی کے سینئر وزیر محمد اعظم خاں نے پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ بند کئے جانے پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ اعظم خان نے پارٹی صدر امت شاہ کے اس بیان کی بھی شدید نکتہ چینی جس میں امت شاہ نے پانچ سو اور ہزار کے نوٹ بند کرنے کے فیصلہ کی مخالفت کرنے والوں کی حب الوطنی پرشک کیا ہے ۔

الہ آباد میں غریبوں میں ای رکشا تقسیم کرنے کے بعد اعظم خاں نے کہا کہ نوٹ کے معاملہ میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جو انکشاف کیا ہے ، اس پر سبھی لوگوں کو غور کرنا چاہئے۔اعظم خاں نے کہا کہ نوٹ کے بحران سے عوام کی قوت برداشت اب جواب دینے لگی ہے ۔

Loading...

Loading...