بابری مسجد کے اہم مدعی اقبال انصاری کی جان کو خطرہ لاحق ، ڈی ایم سے سیکورٹی میں اضافہ کی فریاد

بابری مسجد کے اہم مدعی اقبال انصاری کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ، جس کو لے کر جمعرات کو انہوں نے ضلع مجسٹریٹ سے بھی ملاقات کی اور اپنی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ۔

Feb 15, 2018 04:40 PM IST | Updated on: Feb 15, 2018 04:40 PM IST
بابری مسجد کے اہم مدعی اقبال انصاری کی جان کو خطرہ لاحق ، ڈی ایم سے سیکورٹی میں اضافہ کی فریاد

اقبال انصاری

فیض آباد : بابری مسجد کے اہم مدعی اقبال انصاری کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ، جس کو لے کر جمعرات کو انہوں نے ضلع مجسٹریٹ سے بھی ملاقات کی اور اپنی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان سے ملنے کیلئے کئی لوگ لگاتار آرہے ہیں ، جس کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے چار سیکورٹی اہلکار ہوا کرتے تھے ، مگر اب انتظامیہ نے صرف ایک سیکورٹی گارڈ کے سہارے انہیں چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے ڈی ایم سے سیکورٹی میں اضافہ کی فریاد بھی کی۔

اقبال انصاری نے کہا کہ ہم اپنی سیکورٹی کیلئے کچہری کا چکر لگا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ ہمارے یہاں آتے جاتے رہتے ہیں، میڈیا سے لے کر سیاسی اور سبھی تنظیموں سے وابستہ افراد دن بھر ہمارے یہاں آتے رہتے ہیں ، اس لئے ہمیں اپنی جان خطرے میں نظر آرہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں سے اجودھیا تنازع ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہے اور لوگ ہاشم انصاری سے لگاتار ملاقاتیں کررہے ہیں ۔ گزشتہ سال شری شری روی شنکر نے بھی ان سے ملاقات کی تھی ۔ تاہم اقبال انصاری نے اس کو صرف ایک سیاسی نوٹنکی قرار دیا تھا ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ اب صلح کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہ گئی ہے۔

Loading...

Loading...