بابری مسجد کے معاملہ میں شیعہ پرسنل لا بورڈ ، مسلم پرسنل لا بورڈ کے ساتھ ہے : مولانا یعسوب عباس

شیعہ پر سنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ بابری مسجد کے تعلق سے شیعہ پر سنل لا بورڈ، آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے موقف کی پوری طرح تائید کرتا ہے

Jul 08, 2018 03:36 PM IST | Updated on: Jul 08, 2018 03:36 PM IST
بابری مسجد کے معاملہ میں شیعہ پرسنل لا بورڈ ، مسلم پرسنل لا بورڈ کے ساتھ ہے : مولانا یعسوب عباس

مولانا یعسوب عباس

الہ آباد : بابری مسجد کے تعلق سے شیعہ پرسنل لا بورڈ نے اپنے اہم موقف کا اعلان کیا ہے ۔شیعہ پر سنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ بابری مسجد کے تعلق سے شیعہ پر سنل لا بورڈ، آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے موقف کی پوری طرح تائید کرتا ہے ۔

شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے الہ آباد میں نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ بابری مسجد کے نام پر حکومت سے سودے بازی کر رہے ہیں ۔لیکن شیعہ پرسنل لا بورڈ بابری مسجد کے معاملے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بوڑد کے شانہ بہ شابہ کھڑا رہے گا ۔

مولانا نے مزید کہا کہ جولوگ بابری مسجد کے تعلق سے مختلف بیانات دیتے رہتے ہیں ، ان کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔ کیونکہ وہ لوگ قوم کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں ۔سستی شہرت یا پھر چھوٹے سے عہدہ کیلئے لوگ اس طرح کا بیان دے کر پوری ملت کو رسوا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کے تعلق سے شیعہ پرسنل لا بورڈ اور ہندوستان کے سات کروڑ شیعہ افراد کا نظریہ وہی ہے جو مسلم پرسنل بورڈ کا ہے ۔

Loading...

Loading...