بکری نے جنم دیا انسانی شکل کا بچہ ، دیکھنے والوں کی لگ گئی بھیڑ

بتا دیں کہ بنہاں کے مقامی گوری شنکر رام کی بکری کی اتوار کی شام موت ہو گئی تھی

Oct 02, 2018 12:56 PM IST | Updated on: Oct 02, 2018 01:53 PM IST
بکری نے جنم دیا انسانی شکل کا بچہ ،  دیکھنے والوں کی لگ گئی بھیڑ

فائل فوٹو

یوپی کے بلیا ضلع کے بنہاں گاؤں میں مہلوک بکری کے پیٹ سے انسانی بچہ کی شکل کی ایک عجیب و غریب مخلوق نکلی جسے دیکھ کر لوگ حیرت میں پڑ گئے۔ انسانی شکل کی مخلوق کو دیکھنے والوں کی گاؤں میں بھیڑ لگی ہوئی ہے۔ بتا دیں کہ بنہاں کے مقامی گوری شنکر رام کی بکری کی اتوار کی شام موت ہو گئی تھی۔ مہلوک بکری کو بھوپت پور مقامی ہری شنکر رام چمڑا نکالنے کیلئے لیکرچلا گیا۔

رات کے وقت ہری شنکر بکری کا چمڑا نکال رہا تھا ۔ تبھی بکری کے پیٹ سے ایک عجیب و غریب بچہ جس کی شکل انسانی بچے سے ملتی جلتی تھی یا یوں کہیں ایک بکری کا بچہ نکلا۔ اس کی اطلاع ملنے پر رات میں ہی اس عجیب و غریب مخلوق کو دیکھنے کیلئے گاؤں والوں کی بھیڑ لگ گئی۔ دیر رات  کو ہری شنکر نے اس بچے کو ٹوکری سے ڈھک کر رکھ دیا۔

بکری کے پیٹ سے نکلا بچہ بکری کے پیٹ سے نکلا بچہ

Loading...

لیکن پیر کو ہری رام اور اس کے اہل خانہ حیران رہ گئے کیونکہ صبح جب ٹوکری اٹھا کر دیکھا تو وہ غائب تھا ۔ بنہاں کے گاؤں کے لوگوں میں کافی خوف طاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک مخنث نے لڑکی بن کر بن کر بنائے جنسی تعلقات ، آنکھوں پر پٹی باندھنے کی رکھتا تھا شرط

ریپ کے بعد حاملہ ہو گئی تھی 5 ویں کی نابالغ طالبہ ، ڈاکٹروں نے کرایا اسقاط حمل

Loading...