بستی: خراب بس کو دھکا لگا رہے تھے مسافر، پیچھے سے آئے ٹرک نے کچلا، 6 لوگوں کی موت

الہ آباد سے بستی آ رہی پریاگ ڈپو کی بس میں دھکا لگا رہے آٹھ مسافروں کو ایک تیز رفتار ٹرک نے روند دیا جس میں چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

Oct 01, 2018 11:11 AM IST | Updated on: Oct 01, 2018 11:11 AM IST
بستی: خراب بس کو دھکا لگا رہے تھے مسافر، پیچھے سے آئے ٹرک نے کچلا، 6 لوگوں کی موت

اسی روڈ ریز بس کو لگاتے ہوئے گئی مسافرین کی جان

اتر پردیش میں ضلع بستی کے چھاؤنی علاقہ کے بستی-فیض آباد قومی شاہراہ کے بھدوئی گاؤں کے قریب الہ آباد سے بستی آ رہی پریاگ ڈپو کی بس میں دھکا لگا رہے آٹھ مسافروں کو ایک تیز رفتار ٹرک نے روند دیا جس میں چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے ہیں۔ شدید زخمی دو افراد کو علاج کے لیے فیض آباد ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ الہ آباد سے بستی آ رہی پریاگ ڈپو کی بس بھدوئی گاؤں کے قریب خراب ہو گئی۔ بس اسٹارٹ کرنے کے لئے مسافر بس میں دھکا لگا رہے تھے کہ اسی دوران فیض آباد کی جانب سے آ رہے تیز ٹرک نے دھکا لگا رہے افراد کو روند دیا جس میں موقع پر ہی چھ افراد کی موت ہو گئی ۔ پولیس مرنے والوں کے شناخت کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Loading...

Loading...