اتراکھنڈ میں مدارس سے آٹھویں پاس کرنے والی لڑکیوں کو ملے گی مفت سائیکل

اتراکھنڈ میں جلد ہی مدراس کے ذریعہ آٹھویں پاس کرنے والی لڑکیوں کو مفت سائیکل دی جائیں گی ۔ تقريباً آٹھ ماہ بعد چیف سکریٹری کی صدارت میں منعقدہ وزیر اعظم پندرہ نکاتی پروگرام کمیٹی کی میٹنگ میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Aug 13, 2016 06:49 PM IST | Updated on: Aug 13, 2016 06:49 PM IST
اتراکھنڈ میں مدارس سے آٹھویں پاس کرنے والی لڑکیوں کو ملے گی مفت سائیکل

دہرہ دون : اتراکھنڈ میں جلد ہی مدراس کے ذریعہ آٹھویں پاس کرنے والی لڑکیوں کو مفت سائیکل دی جائیں گی ۔ تقريباً آٹھ ماہ بعد چیف سکریٹری کی صدارت میں منعقدہ وزیر اعظم پندرہ نکاتی پروگرام کمیٹی کی میٹنگ میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کا مقصد ہے کہ مسلم لڑکیاں جو آٹھویں کے بعد گھر بیٹھ جاتی ہیں ، ان کو اس کے ذریعہ وہ آگا بڑھانا اور اعلی تعلیم حاصل کرنے کی طرف راغب کرانا ہے۔

پندرہ نکاتی پروگرام کی اہم میٹنگ اتراکھنڈ سکریٹریٹ میں چیف سکریٹری کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اسٹیٹ مائناریٹی ڈپارٹمنٹ کے تمام عہدیداروں نے شرکت كی۔ مركزی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لئے جاری ایم ایس ڈي پی اسکیم کے تحت ریاست میں تعلیم اور صحت جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ميٹنگ میں اہم بات یہ رہی کہ مدارس سے آٹھویں پاس کر کے نویں میں داخلہ لینے والی طالبات کو حکومت کی جانب سے مفت سائیکل دی جائے گی ۔ اس كا مقصد لڑكيوں کے ڈراپ آؤٹ کو کم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

مدارس میں زیر تعلیم لڑکیاں اپنا مستقبل سنوارنے کو لے کر انتہائی سنجیدہ ہیں ، لیکن وقتافوقتا ان کے سامنے طرح طرح کے مسائل پیش آتے رہتے ہیں، جن کی وجہ سے ان ذہین بچیوں کو مجبور ہوکر اپنی پڑھائی درمیان میں ہی روکنی پڑتی ہے۔ مگر جب انہیں معلوم ہوا کہ حکومت سائیکل فراہم کرانے جا رہی ہے ، تو ان کی خوشی چہرے سے صاف نظر آ رہی تھی۔

Loading...

Loading...