الہ آباد ہائی کورٹ سے اعظم خان کو بڑی راحت ، غیر قانونی قبضہ معاملہ میں ہوگی از سر نو سماعت

مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی پر سر کاری زمین پر قبضہ کرنے کے الزام کے کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ نے جو ہر یونیورسٹی کو راحت دی ہے ۔

Apr 19, 2018 06:20 PM IST | Updated on: Apr 19, 2018 06:20 PM IST
الہ آباد ہائی کورٹ سے اعظم خان کو بڑی راحت ، غیر قانونی قبضہ معاملہ میں ہوگی از سر نو سماعت

اعظم خان ۔ فائل فوٹو

الہ آباد : سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے ۔ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی پر سر کاری زمین پر قبضہ کرنے کے الزام کے کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ نے جو ہر یونیورسٹی کو راحت دی ہے ۔الہ آباد ہائی کورٹ نے رام پور ریونیو بورڈ کے اس فیصلہ کو بھی ماننے سے انکار کر دیا ہے، جس میں مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی پر چک بندی اور گاؤں سبھا کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا ۔

ہائی کورٹ نے ریونیو بورڈ کے فیصلہ پر اپنی سخت ناراضگی بھی ظاہر کی۔ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ جوہر یونیورسٹی کے خلاف ریونیو بورڈ کے فیصلہ میں ضروری قانونی پہلوؤں کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ہائی کورٹ نے ا س معاملہ کو رام پور ریونیو بورڈ منتقل کرتے ہوئے اس پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اب محمد علی جوہر یونیورسٹی معاملہ کی سماعت رام پور ریونیوبورڈ میں از سر نو ہوگی۔

Loading...

Loading...