بی جے پی کا جوابی حملہ، کہا چھوڑیں مودی کی فکر، اپنی اپنی سیٹ بچا لیں سونیا۔ راہل

راہل گاندھی کے بنارس والے بیان پرجوابی حملہ کرتے ہوئے بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس صدر او ر ان کی والدہ سونیا گاندھی لوگوں کی بڑھتی ’’ناامیدی ‘‘ کی وجہ سے 2019 میں اپنی ہی سیٹیں نہیں بچا پائیں گے۔

Apr 09, 2018 11:31 AM IST | Updated on: Apr 09, 2018 11:31 AM IST
بی جے پی کا جوابی حملہ، کہا چھوڑیں مودی کی فکر، اپنی اپنی سیٹ بچا لیں سونیا۔ راہل

سونیا گاندھی اور راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

نئی دہلی: راہل گاندھی کے بنارس والے بیان پرجوابی حملہ کرتے ہوئے بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس صدر او ر ان کی والدہ سونیا گاندھی لوگوں کی بڑھتی ’’ناامیدی ‘‘ کی وجہ سے 2019 میں اپنی ہی سیٹیں نہیں بچا پائیں گے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے اتوار کو بنگلورو میں کہا تھا کہ اگر حزب مخالف ایک ساتھ ہو جائیں تو 2019 کے انتخابات میں مودی اپنی بنارس سیٹ بھی ہار سکتے ہیں۔

بی جے پی ترجمان انل بلونی نے کہا کہ راہل گاندھی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں فکر نہیں کرنی چاہیے ۔ انہیں 2019 میں اپنے اور سونیا گاندھی کے مستقبل کی فکر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا ’’آج کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے راہل اور ان کی والدہ سونیا گاندھی اپنی اپنی سیٹیں بھی نہیں بچا پائین گے ۔انہوں نے اپنے علاقوں کے لئے کچھ نہیں کیا اور ان کے تئیں لوگوں کی ناامیدی بڑھتی جا رہی ہے۔

بی جے پی کی طرف سے یہ بیان راہل گاندھی کے اس بیان کے بعد آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگربی جے پی کے خلاف ایس پی اور بی ایس پی ایک ساتھ ہو گئیں تو مودی اپنی بنارس سیٹ بھی ہار سکتے ہیں۔

بنگلورو میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ اگر حزب مخالف کی تمام پارٹیا ں ایک ساتھ ہو جائیں تو 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کی ہار طے ہے۔ اسی میٹنگ میں میڈیا سےغیر رسمی گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا ’’کیوں کہ دو چیزیں ہیں، حزب مخالف اتحاد ایک خاص سطح تک ہو جائے تو الیکشن جیتنا ناممکن ہو جائیگا۔ ابھی حزب مخالف اتحاد صرف ایک نقطہ تک پہنچا ہے یہ معمول کی بات ہے ‘‘۔

Loading...

Loading...