‘بی جے پی ایم پی کا متنازعہ بیان، ’پرینکا دہلی میں جینس پہنتی ہیں، عوام کے بیچ ساڑی میں آتی ہیں

پرینکا گاندھی کے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد سیاسی گلیاروں میں زبردست ہلچل مچی ہے

Feb 10, 2019 12:43 PM IST | Updated on: Feb 10, 2019 12:55 PM IST
‘بی جے پی ایم پی کا متنازعہ بیان، ’پرینکا دہلی میں جینس پہنتی ہیں، عوام کے بیچ ساڑی میں آتی ہیں

اے این آئی ٹویٹر سے لی گئی تصویر

پرینکا گاندھی کے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد سیاسی گلیاروں میں زبردست ہلچل مچی ہے۔ اپوزیشن کے لیڈر لگاتار متنازعہ بیان دے رہے ہیں۔ اس بار اترپردیش کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہریش دیویدی نے ان کے لباس پر بھی متنازعہ بیان دے دیا۔

دیویدی نے کہا کہ پرینکا جب دہلی میں رہتی ہیں، تو جینس اور ٹاپ پہنتی ہیں۔ اور جیسے ہی عوام کے بیچ جاتی ہیں تو وہ ساڑی اور سندور لگاکر آتی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ رکن پارلیمنٹ ہریش نے یہ بیان بستی میں منعقد ایک پروگرام میں دیا۔ اس دوران میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے لباس کو لے کر متنازعہ تبصرہ کیا۔

Loading...

وہیں دوسری جانب انہوں نے اس دوران راہل گاندھی پر بھی حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ راہل فیل ہیں، تو پرینکا بھی فیل ہیں۔

Loading...