ایودھیا تنازعہ کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے: جگدمبیکا پال

سدھارتھ نگر۔ اترپردیش کے ڈومریا گنج پارلیمانی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے کہا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہیے۔

Nov 18, 2017 03:54 PM IST | Updated on: Nov 18, 2017 03:54 PM IST
ایودھیا تنازعہ کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے: جگدمبیکا پال

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ جگدمبیکا پال: فائل فوٹو۔

سدھارتھ نگر۔ اترپردیش کے ڈومریا گنج پارلیمانی سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے کہا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہیے۔ مسٹرپال نے آج یہاں کہا کہ عدالت میں آئندہ 05 دسمبر سے روزانہ کی بنیاد پر رام جنم بھومی تنازعہ کی سماعت کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

مسٹر پال نے کہا کہ رام جنم بھومی تنازعہ میں روحانی گرو شری شری روی شنکر کی جانب سے کی جا رہی مصالحت کی کوشش ان کی اپنی پہل ہے۔ مسٹر روی شنکر کے علاوہ،دیگر متعدد افراد بھی ان کی طرح ہی مصالحت کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ہے اور اس مسئلہ کا حل کیا جانا چاہئے۔

Loading...

Loading...