مسلمانوں کی بڑھتی آبادی دہشت گردی اور عصمت دری کے واقعات کے لئے ذمہ دار: بی جے پی ایم پی

اترپرشید کے بی جے پی ایم پی ہری اوم پانڈے کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی بڑھتی آبادی کی وجہ ہے ہندوستان میں عصمت درت اور دہشت گردی کے واقعات۔

Jul 27, 2018 04:50 PM IST | Updated on: Jul 27, 2018 05:18 PM IST
مسلمانوں کی بڑھتی آبادی دہشت گردی اور عصمت دری کے واقعات کے لئے ذمہ دار: بی جے پی ایم پی

فائل تصویر

اترپردیش کے بی جے پی ایم پی ہری اوم پانڈے نے ایک اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی بڑھتی آبادی کی وجہ سے ہندوستان میں عصمت دری اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کے روز ہری اوم پانڈے نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا’’ دہشت گردی، عصمت دری اور جنسی استحصال جیسے معاملات صرف اسلئے بڑھ رہے ہیں کیوں کہ مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر کوئی غور سے دیکھے تو مسلم آبادی آزادی کے بعد سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، امبیڈکر نگر سے ایم پی نے مزید کہا کہ اگر حکومت مسلمانوں کی بڑھتی آبادی پر قابو پانے میں ناکام رہی تو جلد ہی ہندوستان سے پاکستان جیسا ایک نیا ملک وجود میں آ جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری بڑھے گی اور معاشی ترقی رک جائے گی جس کے نتیجہ میں ملک میں افراتفری پھیلے گی‘‘۔

بی جے پی ایم پی نے یہ مشورہ بھی دیا کہ مسلمانوں کی بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لئے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جانا چاہئے اور اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کرنی چاہئے۔
Loading...

 

 

Loading...