گیس سبسڈی کو لیکر شاہ نے پی ایم مودی کا موازنہ شاستری جی سے کیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے پیر کو راجیہ سبھا میں اپنی پہلی تقریر کی۔اس دوران شاہ نے غریبوں کے حق میں امیروں سے گیس سبسڈی چھوڑنے کے پی ایم نریندرمودی کی اپیل کا موازنہ سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری سے کیا۔ہندستان ۔پاک جنگ کے وقت شاستری جی نے ملک واسیوں سے ہفتہ میں ایک دن شکر نہیں کھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Feb 05, 2018 09:21 PM IST | Updated on: Feb 05, 2018 09:25 PM IST
گیس سبسڈی کو لیکر شاہ نے پی ایم مودی کا موازنہ شاستری جی سے کیا

امت شاہ، بی جے پی صدر

نئی دہلی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے پیر کو راجیہ سبھا میں اپنی پہلی تقریر کی۔اس دوران شاہ نے غریبوں کے حق میں امیروں سے گیس سبسڈی چھوڑنے کے پی ایم نریندرمودی کی اپیل کا موازنہ سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری سے کیا۔ہندستان ۔پاک جنگ کے وقت شاستری جی نے ملک واسیوں سے ہفتہ میں ایک دن شکر نہیں کھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

راجیہ سبھا میں پیر کو صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تجویز پیش کرتے ہوئے شاہ نے مرکزی حکومت کے کاموں کی عوام میں قبولیت کے پیچھے حکومت کی اچھی قسمت کو اہم وجہ بتاتے ہوئے موازنہ شاستری جے سے کیا۔

شاہ نے کہا "ووٹ بینک کی سیاست کے چلتے ملک میں کسی کو کچھ چھوڑنے کیلئے کہنا مشکل ہو گیا تھا۔تاریخ میں جاکر دیکھیں تو آخری واقعہ لال بہادر شاستری جی کا ہے۔جب انہوں نے پاکستان کے ساتھ جنگ کے وقت کہا تھاکہ ملک میں چاول نہیں ہیں اور لوگ ہفتے میں ایک دن پیر کو اپواس کریں اورسبھی لوگوں نےان کی اپیل کااحترام کیا تھا۔شاستری جی کے بعد پہلی مرتبہ اس طرح کی ہمت مودی جی نے دکھاتے ہوئے امیر لوگوں سے گیس سبسڈی چھوڑنے کی اپیل کی۔

شاہ نے کہا کہ انہوں نے یہ بتاتے ہوئے خوشی انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہیکہ 1.3کروڑ لوگوں نے وزیراعظم کی اپیل کا احترام کرتے ہوئے غریبوں کے حق اپنی سبسڈی چھوڑدی۔اتنا ہی نہیں اس سے بچے پیسوں میں کچھ اور پیسہ ملاکراجولا یوجنا شروع کی۔شاہ نے کہا کہ اس اسکیم میں پانچ کروڑ خواتین کو پانچ سال میں گیس سلینڈر دینےکے ہدف میں سے اب تک تین کروڑ خواتین کو گیس سلینڈر دے دئے گئے اور ہدف اضافہ کر آتھ کروڑتک شیڈیول کاسٹ اور 13 فیصد خواتین کا تعلق شیڈول کاسٹ ہیں۔

Loading...

Loading...