امت شاہ نے ہماچل پردیش میں کہا- 2019 میں ڈیلروالی حکومت نہیں، لیڈروالی حکومت چاہئے

بی جے پی کے قومی صدراونا میں منعقدہ پنا پرمکھ سمیلن میں راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی واڈرا پرزبردست تنقید کی ہے۔ فوجیوں کے لئے 'ون رینک - ون پینشن' اسکیم کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے لئے ون رینک ون پنشن' کا مطلب ہے'صرف راہل - صرف پرینکا'۔

Jan 28, 2019 09:38 PM IST | Updated on: Jan 28, 2019 09:38 PM IST
امت شاہ نے ہماچل پردیش میں کہا- 2019 میں ڈیلروالی حکومت نہیں، لیڈروالی حکومت چاہئے

بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدرامت شاہ نے پیرکے روزہمیرپورپارلیمانی سیٹ کے لئے اونا میں منعقدہ 'پنا پرمکھ سمیلن' میں کانگریس صدرراہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا پرزبردست تنقید کی۔ فوجیوں کے لئے 'ون رینک - ون پینشن' اسکیم کا ذکرکرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ کانگریس کے لئے ون رینک ون پنشن' کا مطلب ہےکہ 'اونلی راہل - اونلی پرینکا' (صرف راہل - صرف پرینکا)۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاندان کی چارنسلیں اقتدارمیں ہونے کے باوجود ملک سے غریبی نہیں ہٹا پائیں۔

ہمیرپورپارلیمانی سیٹ کے لئے اونا میں منعقدہ پنا پرمکھ سمیلن میں امت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اورعظیم اتحاد پرزبردست حملے کئے۔ انہوں نے اپوزیشن کےاتحاد کو لوٹ قائم رکھنے کا ذریعہ بتایا۔ انہوں نے طنزکستے ہوئے کہا کہ ملک کے لئے'ڈیلر' والی نہیں، لیڈروالی حکومت کی ضرورت ہے۔

Loading...

امت شاہ نےعظیم اتحاد کو ہندوستان کوتقسیم کرنے کے نعرے لگانے والوں کا حامی بتاتے ہوئے راہل گاندھی سے اس پرسوال پوچھا۔ اس دوران لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرہماچل پردیش کے عظیم لیڈران بھی کارکنان میں جان پھونکتے نظرآئے۔ انہوں نے کارکنان کوآئندہ لوک سبھا الیکشن کے لئے اہم مشورے دیئے۔

اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پریم کماردھومل نے کارکنان کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے نعرہ دیا تھا کہ مجھے جتاو، میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کی طرح کام کروں گا۔ دھومل نے کہا کہ جب ٹرمپ وزیراعظم مودی کا نام لے کرجیت سکتے ہیں، توہمارے ہماچل پردیش کے ممبران پارلیمنٹ کیوں نہیں؟

وہیں ممبرپارلیمنٹ اورسابق وزیراعلیٰ شانتا کمارنے کہا کہ 2014 میں نہ ہم مرکزمیں تھے اورنہ ہی ریاست میں۔ تب ہم نے چاروں سیٹیں جیتی تھیں۔ اب تومرکزاورریاست میں بی جے پی کی اتنی حصولیابیاں ہیں، اب پھرچاروں سیٹیں جیتنی ہیں۔ ہمیرپورکے 'پنا پرمکھ سمیلن' میں ممبرپارلیمنٹ انوراگ ٹھاکربھی اپنے لئے ووٹ مانگتے ہوئے نظرآئے۔ انوراگ نے کہا کہ پانچ سالوں میں علاقے کی ترقی میں کوئی کسرنہیں چھوڑی اورآئندہ پانچ سالوں میں ترقی کے لئے پھرسے مودی حکومت کواقتدارمیں لانا ہوگا۔

Loading...