مایاوتی سے تیجسوی نے کی ملاقات ، کہا : آئین ختم کرکے ناگپور کا قانون نافذ کرنا چاہتی ہے بی جے پی

تیجسوی نے کہا کہ ہم مودی جی کو نہیں ہرانا چاہتے ، ہماری ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ، یہ نظریہ کی جنگ ہے ، ہم نے ہمیشہ سے بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف لڑائی لڑی ہے ۔ ہم اپنے ملک کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں اور ملک کا آئین بچانا چاہتے ہیں ۔

Jan 14, 2019 07:58 AM IST | Updated on: Jan 14, 2019 09:54 AM IST
مایاوتی سے تیجسوی نے کی ملاقات ، کہا : آئین ختم کرکے ناگپور کا قانون نافذ کرنا چاہتی ہے بی جے پی

مایاوتی سے تیجسوی نے کی ملاقات

سال 209 کے لوک سبھا انتخابات کیلئے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے اتحاد کا اعلان ہونے کے ایک دن بعد مایاوتی نے راشٹریہ جنتادل کے لیڈر تیجسوی یادو سے ملاقات کی ۔ لکھنو میں مایا وتی کی رہائش گاہ پر دونوں کی ملاقات ہوئی ۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے مرکزی حکومت کی جانب سے اقتصادی طور پر کمزور جنرل زمرہ کے لوگوں کیلئے 10 فیصدی کوٹے کی مخالفت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک بھر میں ناگپور کا قانون نافذ کرنا چاہتی ہے ۔

Loading...

تیجسوی نے ملاقات کے بعد کہا کہ مایا وتی اور اکھیلیش جی کی جانب سے کئے گئے فیصلہ کا عوام نے خیر مقدم کیا ہے ۔ آج ایسا ماحول ہے کہ جہاں وہ بابا صاحب کے آئین کو ختم کر ناگپور کا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں ۔