سلمان خان نے کیوں چلائی 10 کلومیٹر تک سائیکل، دیکھیں ویڈیو

اروناچل کی قدرتی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے سلمان نے ریاست میں آئندہ فلم کو شوٹ کئے جانے کا وعدہ کیا

Nov 23, 2018 08:58 AM IST | Updated on: Nov 23, 2018 10:01 AM IST
سلمان خان نے کیوں چلائی 10 کلومیٹر تک سائیکل، دیکھیں ویڈیو

سلمان خان

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھانڈو اور مرکزی وزیر کرن رجیجو کی موجودگی میں میچوکا میں ایڈوینچر فیسٹول کے چھٹے ایڈیشن کا جمعرات کے روز افتتاح کیا۔ اس موقع پر بالی ووڈ کے دبنگ خان نے وزیر اعلی اور رجیجو کے ساتھ 10 کلومیٹر تک سائیکل بھی چلائی۔

اروناچل کی قدرتی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے سلمان نے ریاست میں آئندہ فلم کو شوٹ کئے جانے کا وعدہ کیا۔ فیسٹیول میں سلمان خان اروناچل پردیش کے روایتی لباس میں نظر آئے۔ ہر دل عزیز اداکار کو دیکھنے کے لئے مداحوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔

Loading...

آپ کو بتا دیں کہ سلمان خان کے ساتھ اروناچل پردیش کے اداکار مارٹن رے نے فلم ٹیوب لائٹ میں کام کیا ہے جس کے بعد سے سلمان کو شمال مشرق سے کافی محبت ہو گئی ہے۔

Loading...