بے ادبی معاملہ: ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اکشے کمار، خود پر لگے الزام پر دیا یہ جواب

اکشے کمار پر ڈیرہ سچا سودا کے گرمیت رام رحیم اور پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر بادل کے درمیان ثالثی کرانے کا الزام ہے

Nov 21, 2018 12:45 PM IST | Updated on: Nov 21, 2018 12:45 PM IST
بے ادبی معاملہ: ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اکشے کمار، خود پر لگے الزام پر دیا یہ جواب

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار: فائل فوٹو

بے ادبی پوچھ گچھ معاملہ میں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بدھ کو چندی گڑھ پہنچے۔ اکشے کمار ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ رام رحیم اور سکھبیر بادل کے درمیان ملاقات کروانے کے معاملے میں اکشے کمار سے ایس آئی ٹی نے تقریبا 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ اکشے نے ایس آئی ٹی کو دئیے اپنے بیان میں کہا کہ میں نہیں جانتا کہ میرا نام اس تنازعہ میں کیوں بے وجہ گھسیٹا جا رہا ہے۔ میرے اوپر جو اپنے فلیٹ پر میٹنگ کروانے اور ڈیل کروانے کے الزامات لگ رہے ہیں وہ کسی فلمی کہانی کی طرح ہی من گھڑت ہیں۔

میں 2011 میں ورلڈ کبڈی کپ میں پرفارم کرنے آیا تھا اور اس دوران میری سکھبیر بادل جی سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ ان سے دو تین بار اور عوامی پروگراموں میں ہی ملاقات ہوئی ہے، لیکن میں پنجاب سے باہر ان سے کہیں نہیں ملا ہوں۔

Loading...

میں انہیں صرف ویسے ہی جانتا ہوں جیسے کچھ اور ملک کے بڑے سیاستدانوں کو جانتا ہوں اور ان سے بھی میری عوامی پروگراموں میں ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ جس وقت 2015 میں میرے فلیٹ پر میٹنگ ہونے کی بات کی جا رہی ہے اس وقت میں اپنی فلموں 'گبر از بیک' اور 'بیبی' کے کام میں کافی الجھا ہوا تھا اور گرمیت رام رحیم اور ان کے خاندان سے نہ تو کبھی میں ملا ہوں نہ ہی انہیں جانتا ہوں۔

میری بیوی ٹوئنکل کھنہ نے گرمیت کو لے کر ایک ٹویٹ بھی کیا تھا۔ لیکن اس کا بھی غلط مطلب نکال لیا گیا۔ اس ٹویٹ میں میری بیوی نے لکھا تھا کہ اب اس طرح کے لوگ ہماری سوسائٹی میں رہ رہے ہیں جسے لے کر لوگوں میں کافی حیرت اور حیرانی ہے اور پورے دن گاڑیوں کا قافلہ ہماری سوسائٹی میں رہتا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں نے اس ٹویٹ کا غلط مطلب نکال لیا اور کہا کہ میں اور میری بیوی گرمیت رام رحیم کے فالوورز ہیں۔

میں اور میرا پورا خاندان شری گرو گرنتھ صاحب اور سکھ مذہب کا بہت احترام کرتا ہے اور میں اس طرح کے سازش میں شامل ہونے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ میرے اوپر لگائے گئے تمام الزامات من گھڑت ہیں۔

بتا دیں کہ اکشے کمار پر ڈیرہ سچا سودا کے گرمیت رام رحیم اور پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سکھبیر بادل کے درمیان ثالثی کرانے کا الزام ہے۔ الزام لگایا گیا ہے کہ اس کے لئے سو کروڑ کی ڈیل ہوئی تھی۔

 

Loading...