بلیا میں سنی لیونی سے لے کر ہاتھی اور ہرن بھی بنے ووٹر

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی سے لے کر ہاتھی، کبوتر اور ہرن کی تصاویر لگا دی، ہو گیا ہنگامہ۔

Aug 25, 2018 02:23 PM IST | Updated on: Aug 25, 2018 03:17 PM IST
بلیا میں سنی لیونی سے لے کر ہاتھی اور ہرن بھی بنے ووٹر

اترپردیش کے بلیا میں حیران کرنے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ووٹر فہرست کو اپڈیٹ کرنے کے درمیان ڈاٹا آپریٹر نے بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی سے لے کر ہاتھی، کبوتر اور ہرن کی تصاویر لگا دی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد اے ڈی ایم منوج کمار سنگھل نے بتایا کہ ڈاٹا آپریٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔

بتا دیں کہ ووٹر فہرست کے ویریفیکیشن کا کام چل رہا ہے۔ اس دوران ووٹر فہرست میں بڑی گڑبڑی سامنے آئی۔ فہرست میں درج کئی ووٹر کے نام کے آگے جانوروں اور پرندوں کی تصویر لگا دی گئی ہے۔ یہی نہیں ایک بالی ووڈ  اداکارہ سنی لیونی کی تصویر لگائی ہے۔ خبر ہوتے ہی ضلع الیکشن دفتر میں ہنگامہ ہو گیا۔

Loading...

votet list

Loading...