اترپردیش : شادی سے عین قبل دلہن نے لگائی ایسی شرط کے سبھی رہ حیران

وزیراعظم نریندرمودی کی اہم اسکیم’کھلےمیں رفع حاجت سےپاک ہندوستان‘کی مہم رنگ لانےلگی ہے۔ضلع میں ایک دوشیزہ نےلڑکےوالوں کےسامنےشادی سے پہلےبیت الخلاء بنانے کی شرط رکھی ۔

Apr 22, 2018 07:11 PM IST | Updated on: Apr 22, 2018 07:11 PM IST
اترپردیش : شادی سے عین قبل دلہن نے لگائی ایسی شرط کے سبھی رہ حیران

علامتی تصویر

مرزاپور: وزیراعظم نریندرمودی کی اہم اسکیم’کھلےمیں رفع حاجت سےپاک ہندوستان‘کی مہم رنگ لانےلگی ہے۔ضلع میں ایک دوشیزہ نےلڑکےوالوں کےسامنےشادی سے پہلےبیت الخلاء بنانے کی شرط رکھی ۔دلہن کی اس شرط کولڑکےوالےنےمان لیاہےاوراسےعملی جامہ پہنانےمیں مصروف ہیں۔ ضلع کےلال گنج کےبامی گاؤں کےایک لڑکےکی شادی بھرت گنج کی مونی کےساتھ طے ہوئی ہے۔گھرکےبڑےافرادکےدرمیان شادی کی رسمی بات چیت ہوچکی ہے اوردونوں گھروالےشادی کےلئے خوشی خوشی تیارہوگئے۔

دریں اثناءمونی کومعلوم ہواکہ اس کی سسرال میں خواتین رفع حاجت کےلئےکھیت میں جاتی ہیں۔دلہن کویہ بات ناگوارلگی اور اس نے اپنے والدین سےشادی سے پہلے لڑکےوالےسےبیت الخلاءبنوانے کے سلسلے میں بات کرنے کوکہا۔جبکہ گھروالوں نےاسےخاموش رہنےکو کہا۔

گھروالوں نےاس کی بات کونظراندازکردیاجس سےناراض مونی نےاپنی ہونےوالی ساس نجمہ کوفون کرکےکہاکہ شادی سےپہلےبیت الخلاء بنوائیے۔ دلہن کی شرط نےنجمہ اورگھروالوں کےسامنےایک مشکل کھڑی کردی۔جب اس بات کی اطلاع گاؤں کی پردھان سوتری دیوی کوہوئی تووہ آگےآئیں اورانہوں نےجنگی پیمانے پرکام کرواناشروع کردیا۔گاؤں والےبھی آنے والی نئی نویلی دلہن کی شرط کوپورا کرنےکےلئے گرام پردھان کی بیت الخلاء کی تعمیرکی پہل کاتہیہ دل سےشکریہ اداکررہے ہیں۔

پردھان نےکہاکہ مونی نےگاؤں والوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔گاؤں کاہرفرداپنےگھرمیں بیت الخلاء بنوانےکامتمنی ہے۔ساتھ ہی گاؤں والوں نے طےکیاہےکہ لڑکوں کی شادی سےپہلےاپنےگھرمیں بیت الخلاء ضروربنوائیں گے۔بہرکیف شادی سےپہلےبیت الخلاءبنوانےکی شرط پورےضلع میں موضوع گفتگوبنی ہوئی ہے۔

Loading...

Loading...