ہمانشی قتل کیس : بیوی ، بیٹے سمیت 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں جیل بھیجے گئے رکن پارلیمنٹ نریندر کشیپ

غازی آباد : کورٹ نے جمعرات کو بی ایس سے راجیہ سبھا کے ممبر نریندر کشیپ اور ان کی بیوی دیویندري اور بیٹے ساگر کو جہیز کیلئے قتل کے معاملے میں 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ۔

Apr 07, 2016 08:11 PM IST | Updated on: Apr 07, 2016 08:11 PM IST
ہمانشی قتل کیس : بیوی ، بیٹے سمیت 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں جیل بھیجے گئے رکن پارلیمنٹ نریندر کشیپ

غازی آباد : کورٹ نے جمعرات کو بی ایس سے راجیہ سبھا کے ممبر نریندر کشیپ اور ان کی بیوی دیویندري اور بیٹے ساگر کو جہیز کیلئے قتل کے معاملے میں 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ۔ کوی نگر پولیس نے نریندر کشیپ کے بڑے بیٹے ساگر کشیپ کو جہیز کیلئے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

وہیں ممبر پارلیمنٹ اور ان کی بیوی کو بھی پولیس کی نگرانی میں اسپتال میں رکھا گیا تھا، جنہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی، لیکن جب پولیس نے ان کی جانچ کرائی تو کوئی بھی بیماری نہیں پائی گي ، جس کے بعد پولیس نے ڈسچارج ہوتے ہی ان کو گرفتار کر لیا۔

کشیپ اور دیگر سبھی ملزموں کو غازی آباد کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں کورٹ نے سبھی ملزموں کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا۔

خیال رہے کہ نریندر کشیپ کی بہو همانشی کشیپ کی سر میں مشتبہ حالات میں گولی لگنے کی وجہ سے موت ہو گئی تھي، جس کے بعد ہمانشی کے اہل خانہ نے ممبر پارلیمنٹ کے کنبہ کے 6 ارکان کے خلاف جہیز کیلئے قتل کی نامزد رپورٹ درج کرائی تھی۔

Loading...

Loading...