فن خطاطی کے ذریعہ سینکڑوں سال پرانے طغروں کو دوبارہ زندہ کیا یوسف حسن نے

فن خطاطی کے ماہر اور عربی و اردو و فارسی زبان میں مختلف خط۔ و طغرے کی مہارت رکھنے والے یوسف حسن اب تک مختلف ممالک میں 35 نمائش لگا چکے ہیں ۔

Mar 03, 2018 06:15 PM IST | Updated on: Mar 03, 2018 06:15 PM IST
فن خطاطی کے ذریعہ سینکڑوں سال پرانے طغروں کو دوبارہ زندہ کیا یوسف حسن نے

ماہرین کا کہنا ہےکہ کبھی کانپور بھی فن خطاطی کے لئے مشہور تھا۔

 کانپور۔ فن خطاطی موجودہ دور میں ناآشنائی کا شکار ہے ۔ فن خطاطی سے جڑے چند ہی افراد ہیں جو اس فن کے چراغ ہیں۔ ان افراد میں شامل گوری یوسف حسن کا نام  بہت ہی احترام سے لیا جاتا ہے، جنہوں نے فن خطاطی کےذریعہ سینکڑوں سال پرانےطغروں کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے ۔

فن خطاطی کے ماہر اور عربی و اردو  و فارسی زبان میں مختلف خط۔ و طغرے کی مہارت رکھنے والے یوسف حسن اب تک مختلف ممالک میں 35 نمائش لگا چکے ہیں ۔ یوسف حسن  فن خطاطی کو لیکر فکر مند ہیں ۔  ان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں یہ فن ختم ہو تا دکھائی دے رہا ہے ۔ وہ نوجوان نسل میں  اپنے فن کے ذریعہ اس میں دلچسپی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہےکہ کبھی کانپور بھی فن خطاطی کے لئے مشہور تھا۔ لیکن موجود دور میں یہ فن اب ناآشنائی کا شکار ہے۔ اس فن کی بقاء کے لئے ضرورت ہے  کہ حکومت اس  پر توجہ دے ۔ تاکہ  یہ بھی روزگار کا ذریعہ بن سکے ۔

فن خطاطی کے زوال کا ذمہ دار کہیں نہ کہیں جدید سہولیات بھی ہیں ۔ جس نے فن خطاطی کو پچھلی صف میں جا کھڑا کیا اور پھر یہی خط قلم کے بجائے کی بورڈ سے لکھے جانے لگے۔

Loading...

Loading...