کناڈا علیحدگی پسندوں کی حمایت نہیں کرتا": کیپٹن امریندر سے جسٹن ٹروڈو"

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بدھ کو پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امرندر سنگھ کو یقین دلایا کہ ان کا ملک اکھنڈ بھارت کے ساتھ ہے اور وہ ہندستان یا دنیا کے کسی بھی ملک میں علیحدگی پسندوں کی حمیات نہیں کرتا ہے۔

Feb 21, 2018 07:43 PM IST | Updated on: Feb 21, 2018 07:47 PM IST
کناڈا علیحدگی پسندوں کی حمایت نہیں کرتا

کناڈاکے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پنجاب کے سی ایم امریندر سنگھ کو یقین دلایا کہ وہ کسی بھی طرح کے علیحدگی کو نہ تو ہندستان میں نہ ہی کسی اور ملک میں حمایت دیتے ہیں۔

چنڈی گڑھ۔کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بدھ کو پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امرندر سنگھ کو یقین دلایا کہ ان کا ملک اکھنڈ بھارت کے ساتھ ہے اور وہ ہندستان یا دنیا کے کسی بھی ملک میں علیحدگی پسندوں کی حمیات نہیں کرتا ہے۔دونوں کے درمیان ہوئی ملاقات میں کیپٹن امرندر سنگھ نے ٹروڈو کے سامنے علیحدگی پسند،ہندستانی شہریوں کے قتل اور نسل پرستی جیسے مسئلے اٹھائے۔کناڈاکے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پنجاب کے سی ایم امرندر سنگھ کو یقین دلایا کہ وہ کسی بھی طرح کے علیحدگی کو نہ تو  ہندستان میں نہ ہی کسی اور ملک میں حمایت دیتے ہیں۔

امرندر سنگھ نے کناڈا کے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ کناڈا میں پل رہے علیحدگی پسندوں پر  تیز نظر رکھیں اور ہندستان میں ہو رہی منتخب قتل روکیں۔ساتھ ہی انہوں نے سکھوں کے ساتھ ہو رہے برے سلوک کے مسئلے بھی اٹھائے۔

Loading...

بتادیں کہ کناڈا حکومت کی کابینہ میں چار سکھ وزیر ہیں۔ان میں ایک انفراسٹرکچر منسٹر امر جیت سوہی کو بہار میں 1988میں خلستان حمایت ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔حالانکہ یہ الزام ثابت نہیں ہو پایا۔انویشن منسٹر نودیپ بینس کے بارے میں ایک میڈیا رپورٹ آئی تھی کہ ان رشتہ دار سے 1985میںایئر انڈیا کے طیارےکو اڑائے جانے کے معاملے میں پولیس پوچھ تاچھ ہوئی تھی۔

غور طلب ہیکہ صاحب میں درشن کے بعد جسٹن ٹروڈو اور ان کے وزیر دفاع ہرجیت سجن سنگھ نے پنجاب کے سی ایم کیپٹن امرندر سنگھ سے ملاقات کی۔ ملاقات کی۔در اصلامرندر سنگھ کے ساتھ ٹروڈو کی ملاقات بھی شک میں تھی۔لیکن پیر شام کو امرندر سنگھ نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ وہ بدھ کو امرتسر میں ٹروڈو سے ملاقات کریں گے کیوںکہ ٹروڈو  کے بھی ہندستان دورے کے ساتھ ہی افواہ چلی تھی کہ وہ خلستان حمایتی ہیں اور اس لئے امرندر سنگھ ان سے ملاقات نہیں کریں گے۔

Loading...