'کھٹر کے بیان پر کیپٹن امریندرکااعتراض:' بی جے پی ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے

پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے مسلمانوں کے عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے سے متعلق ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کے بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

May 07, 2018 11:45 PM IST | Updated on: May 07, 2018 11:55 PM IST
'کھٹر کے بیان پر کیپٹن امریندرکااعتراض:' بی جے پی ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے

علامتی تصویر

چنڈی گڑھ،۔ پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے مسلمانوں کے عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے سے متعلق ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کے بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران  کھٹر کے نماز سے متعلق بیان پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور اس کا آئین ہے۔ ایسے میں کھٹر تو کیا کسی کو بھی لوگوں کو یہ بتانے کا حق نہیں ہے کہ انہیں اپنی مذہبی سرگرمیاں کہاں کرنی چاہئے اور کہاں نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  کھٹر نے یہ بیان کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ووٹروں کے پولرائزیشن کے پیش نظر دیا ہے۔

واضح ر ہے کہ کھٹر نے چھ مئی کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال پر کہا تھا کہ مسلمانوں کو عوامی مقامات پر نماز نہیں ادا کرنی چاہئے بلکہ مساجد یا مقررہ مقامات پر ہی ادا کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے سے دیگر طبقوں کو اعتراض ہو سکتا ہے اور اس کا مسلمانوں کو بھی خیال رکھنا چاہیے۔

Loading...

Loading...