پردیومن قتل معاملہ:سی بی آئی نے 1000صفحات کی چارج شیٹ داخل کی،ڈرائیور اشوک کا نام نہیں

گروگرام کے ایک اسکول میں سات سالہ طالب علم کے قتل کے معاملے میں سی بی آئی نے پیر کو چارج پیر کو چارج شیٹ داخل کر دی۔بتادیں کہ ایک ہزار صفحات کی چارج شیٹ میں ڈرائیور اشوک کا نام نہیں ہے۔اس چارج شیٹ میں صرف کشور اسٹوڈینٹ کو ہی ملزم بنایا گیا ہے۔معاملے میں اگلی تاریخ 12فروری رکھی گئی ہے۔

Feb 05, 2018 07:26 PM IST | Updated on: Feb 05, 2018 09:45 PM IST
پردیومن قتل معاملہ:سی بی آئی نے 1000صفحات کی چارج شیٹ داخل کی،ڈرائیور اشوک کا نام نہیں

ریان اسکول قتل معاملہ:چارج شیٹ میں ڈرائیور کا نام نہیں

گروگرام۔گروگرام کے ایک اسکول میں سات سالہ طالب علم کے قتل کے معاملے میں سی بی آئی نے پیر کو چارج پیر کو چارج شیٹ داخل کر دی۔بتادیں کہ ایک ہزار صفحات کی چارج شیٹ میں ڈرائیور اشوک کا نام نہیں ہے۔اس چارج شیٹ میں صرف کشور اسٹوڈینٹ کو ہی ملزم بنایا گیا ہے۔معاملے میں اگلی تاریخ 12فروری رکھی گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہیکہ سی بی آئی سپلیمنٹری چارج شیٹ میں باقی ملزموں کا ذکر کرے گی کیونکہ ابھی اس معاملے میں جانچ جاری ہے۔حالانکہ اس چارج شیٹ سے سب سے پہلے پکڑے گئے بس ڈرائیوراشوک کو نہیں دکھایا گیا ہے۔

اس میں 127شاہدین سے پوچھ تاچھ اور ان کے بیانوں کو شامل کیا گیا ہے۔چارج شیٹ میں کہا گیا ہیکہ ملزم کشور نے قتل کے بعد خون کے دھبے بھی مٹا دئے تھے۔اشوک کمار کو کورٹ سے سبھی الزامات سے بری کئے جانے کے بعد اس معاملے میں گواہ بنایا جائیگا۔کورت سے بری کئے جانے تک وہ ملزم رہےگا۔معاملے کی اگلی سماعت 12فروری کو ہوگی۔

Loading...

پردیومن کے والد نے چارج شیٹ داخلے پر کہا کہ اب امید ہیکہ انصاف مل جائے۔جج نے ملزم کی ضمانت عرضی کو خارج کر دیا ہے۔اگلی سماعت 12

فروی کو ہوگی۔اب سی بی آئی سپلیمنٹری چارج شیٹ فائل کریگی۔اسکول انتظامیہ پر ہم نے سوال اٹھایا تھا۔

واضح ہو کہ 8دسمبر کو گروگرام میں 7سات سال کے اسٹوڈینٹ کا گلا کاٹ کر بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ہریانہ پولیس نے اسی دن اسکول بس کے کنڈکٹر اشوک کو گرفتار کر لیا تھا بعد میں معاملہ سی بی آئی کو سونپ سیا گیا۔جس کے بعد سنسنی خیز قتل معاملے میں بڑا موڑ اختیار کرلیا۔

بتادیں کہ سی بی آئی نے جانچ کے بعد اسکول کے ہی 11ویں کے ایک طالب علم کو گرفتار کیا۔جانچ کے بعد سامنے آیا کہ ملزم نے پی ٹی ایم اور امتحان تالنے کیلئے قتل کو انجام دیا تھا۔

Loading...