روٹو میک کے مالک وکرم کوٹھاری گرفتار ، 3700 کروڑ روپے کے غبن کا الزام

سی بی آئی نے روٹو میک کے مالک وکرم کوٹھاری اور راہل کوٹھاری کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ دونوں روٹو میک گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک ہیں ، جو کانپور میں ہے ۔

Feb 22, 2018 11:30 PM IST | Updated on: Feb 22, 2018 11:31 PM IST
روٹو میک کے مالک وکرم کوٹھاری گرفتار ، 3700 کروڑ روپے کے غبن کا الزام

سی بی آئی نے روٹو میک کے مالک وکرم کوٹھاری اور راہل کوٹھاری کو گرفتار کرلیا ہے ۔

کانپور : سی بی آئی نے روٹو میک کے مالک وکرم کوٹھاری اور راہل کوٹھاری کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ دونوں روٹو میک گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک ہیں ، جو کانپور میں ہے ۔ خیال رہے کہ ان دونوں پر بینکوں کا 3700 کروڑ روپے غبن کرنے کا الزام ہے ۔ کچھ دنوں پہلے سی بی آئی نے دونوں کو پوچھ گچھ کیلئے دہلی طلب کیا تھا ۔ ان پر سات بینکوں کو چونا لگانے کا الزام ہے۔

وکرم کوٹھاری نے سب سے زیادہ یونین بینک آف انڈیا سے 485 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا ۔ اس نے الہ آباد بینک سے بھی 352 کروڑ روپے کی رقم کا قرض لیا تھا ، لیکن ایک سال ہوجانے کے باوجود اس نے بینکوں کو نہ تو لئے گئے لون پر سود ادا کیا ہے اور نہ ہی لون کی رقم لوٹائی ہے۔

ای ڈی نے پی ایم ایل اے کے تحت روٹو میک کمپنی اور اس کے پروموٹروں کے خلاف 18 فروری کو مجرمانہ الزامات عائد کئے تھے ۔ یہ الزام سی بی آئی کے ذریعہ اسی دن درج ایک کیس کی بنیاد پر لگائے گئے ۔ آپ کو بتادیں کہ یہ معاملہ نیرو مودی کے ذریعہ کئے گئے تقریبا ساڑھے گیارہ ہزار کے فراڈ کے بعد سامنے آیا ہے۔

Loading...

Loading...