آئی این ایکس معاملہ میں چدمبرم سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ جاری

سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم آئی این ایکس میڈیا سرمایہ کاری معاملہ میں پوچھ گچھ کے لئے آج سی بی آئی ہیڈکوارٹر پہنچے۔ جہاں سی بی آئی کے ذریعہ ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

Jun 06, 2018 04:53 PM IST | Updated on: Jun 06, 2018 05:00 PM IST
آئی این ایکس معاملہ میں چدمبرم سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ جاری

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم: فائل فوٹو۔

نئی دہلی: ایئرسیل میکسس معاہدہ کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )کے ذریعہ کل ہوئی چھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کےبعد سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم آئی این ایکس میڈیا سرمایہ کاری معاملہ میں پوچھ گچھ کے لئے آج سی بی آئی ہیڈکوارٹر پہنچے۔

سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں پی چدمبرم سے تفتیشی ایجنسی کی پوچھ گچھ جاری ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب سی بی آئی سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم سے اس معاملہ میں پوچھ گچھ کررہی ہے ۔

اس سے پہلے ایئرسیل ۔میکسس منی لانڈرنگ معاملہ میں ای ڈی نے کل  چدمبرم سے ساڑھے چھ گھنٹے طویل پوچھ گچھ کی تھی ۔اس معاملہ میں عدالت سے مسٹر چدمبرم کی گرفتاری پر 10جولائی تک روک لگی ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ پیٹر اور اندرانی مکھرجی کی ملکیت والی آئی این ایکس میڈیا کمپنی میں تقریبا 300کروڑ روپئے کے غیرملکی سرمایہ کو غیرملکی سرمایہ کے فروغ سے متعلق بورڈ (ایف آئی پی بی )نے منظوری دی تھی، جس کے لئے  چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم پر اہم رول اداکرنے کا الزام تھا۔

Loading...

اس معاملہ میں سی بی آئی نے کارتی کو گزشتہ 28فروری کو لندن سے واپسی پر چنئی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیاتھا۔کارتی ان دنوں ضمانت پر ہیں ۔

 

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com